پی ٹی آئی نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق حال ہی میں قومی اسمبلی سے منظور ہونے والے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کو پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا، اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے سلمان اکرم راجہ ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی، جس میں درخواست پر فیصلہ ہونے تک الیکشن کمیشن کو مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے سے روکنے کی استدعا کی گئی ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ قومی اسمبلی میں الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کثرت رائے سے منظور کیا گیا، سپیکر سردار ایاز صادق کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں الیکشن ایکٹ 2017ء میں مزید ترمیم کا بل منظوری کے لیے پیش کیا گیا، مسلم لیگ ن کے رہنماء بلال اظہر کیانی نے بل ایوان میں پیش کیا، اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کی گئی، تاہم حکمران اتحاد نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024ء کثرت رائے سے قومی اسمبلی سے منظور کرلیا، قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد اب یہ بِل سینیٹ میں پیش کیا جائے گا اور وہاں سے منظوری کے بعد صدر پاکستان اس پر دستخط کر کے اس بِل کو قانون میں تبدیل کر دیں گے۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ الیکشن ایکٹ میں یہ ترمیم ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب سپریم کورٹ کی جانب سے پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ سامنے آ چکا ہے، ایسے میں پی ٹی آئی کی جانب سے اس ترمیم پر تنقید کی جارہی ہے، پی ٹی آئی نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ تحریک انصاف کی مخصوص نشستوں کے حصول کے دروازے بند کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پی ٹی آئی کے رہنما علی محمد خان کا کہنا ہے کہ کوئی بھی قانون سازی مستقبل کے لیے ہوتی ہے جب کہ اس ترمیم کے تحت اس کا اطلاق ماضی سے ہوگا جو کسی بھی طور پر آئینی نہیں ہے، حکومت پارلیمنٹ کے ذریعے سپریم کورٹ پر حملہ کر رہی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر