مشرق وسطی میں کشیدگی ختم کرنے کے لیے امریکا کی سفارتی کوششوں میں تیزی‘ اتحادی عرب ممالک کے ساتھ بات چیت

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) امریکہ کے محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ واشنگٹن نے مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال پر سفارتی کوششوں کے سلسلے میں مختلف ملکوں کے ذریعہ ایران کو یہ پیغام دیا ہے کہ خطے میں کشیدگی میں اضافہ اس کے مفاد میں نہیں ہے.

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں صدر جو بائیڈن نے اپنی قومی سلامتی کی ٹیم کے ساتھ صورتِ حال کا جائزہ لیا اور اردن کے بادشاہ عبد اللہ دوئم سے خطے میں تناؤ پر بات چیت کی ایران میں گزشتہ ہفتے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی میں اضافے کے ساتھ خطے میں وسیع تر جنگ کے خدشات بڑھ گئے ہیں ایران نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ اسرائیل کو اس کی سزا دے گا.

دوسری طرف اسرائیل نے کہا ہے کہ اگر ایران یا اس کے حامی گروہوں نے اس ہر حملہ کیا تو انہیں اس کی بھاری قیمت چکانی ہوگی اسرائیلی حکام نے اسماعیل ہنیہ کے قتل کی ذمہ داری قبول نہیں کی امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے ایک بریفنگ کے دوران کہاہے کہ مشرق وسطیٰ کو ایک اہم لمحے کا سامنا ہے وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن خطے میں تناو¿ کم کرنے کی غرض سے فون پر خطے کے راہنماؤں سے بات چیت کر رہے ہیں‘ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ واشنگٹن تمام ممکنات کی تیاری کر رہا ہے.
سفارتی کوششوں کے سلسلے میں وزیرخارجہ اینٹنی بلنکن نے قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبد الرحمان الثانی اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبد العاطی سے مشرقِ وسطیِ میں کشیدہ صورتِ حال پر بات چیت کی‘ترجمان ملر نے بتایا کہ بات چیت کا ایک اہم نقطہ یہ تھا کہ امریکہ نے زور دیا کہ خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھانا ایران کے مفاد میں نہیں انہوں نے کہاکہ اسرائیل پر ایران کا ایک اور حملہ تہران کے حق میں نہیں ہے دوسری جانب ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران خطے میں تناؤ کو بڑھاوا دینا نہیں چاہتا لیکن یہ اس کا حق ہے کہ وہ گزشتہ ہفتے کے حملے میں حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ کی ہلاکت کے بعد اسرائیل کو اس کی سزا دے.
قبل ازیںاسرائیل کے وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے کہا تھا کہ ایران اور اس کے حامی عسکری گروہ اسرائیل کو دہشت گردی کے شکنجے میں جھکڑنے اور گھیراؤ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم ان کا ہر جگہ پر مقابلہ کریں گے جو کوئی بھی ہمیں نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی. صدر جو بائیڈن کی اردن کے بادشاہ عبد اللہ سے بات چیت کے بعد واشنگٹن میں اردن کے سفارت خانے نے کہا کہ اردن کے بادشاہ نے خطے میں کشیدگی کم کرنے پر زور دیا ہے تاکہ کسی وسیع جنگ سے بچا جا سکے شاہ عبد اللہ نے کہا کہ غزہ میں تباہی کو روکنے کے لیے جنگ بندی اولین اقدام ہے جس پر پوری طرح عمل در آمد ہونا چاہیے تاکہ خطے کی سلامتی برقرار رہے اور مزید تنازعے اور جنگ سے بچاؤممکن ہو سکے.
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ بات چیت میں صدر بائیڈن نے اردن کے لیے خطے میں امن اور سلامتی کے فروغ کے لیے ایک شراکت دار اور اتحادی کے طور پر غیر متزلزل امریکی حمایت کا اظہار کیا خیال رہے کہ امریکہ، فرانس، کینیڈا، برطانیہ، ترکی اور جاپان نے موجودہ صورتِ حال کے پیش نظر اپنے شہریوں کو لبنان چھوڑنے کی ہدایت کی ہے ‘تہران میں ہلاک ہونے والے حماس کے سیاسی رہنما اسماعیل ہنیہ غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں گروپ کی رہنمائی کر رہے تھے ان کی ہلاکت نے امریکہ، مصر اور قطر کی ثالثی میں جنگ بندی،یرغمالوں کی بازیابی اور اسرائیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی پر ہونے والے مذاکرات کے مستقبل کے بارے میں سوالات کھڑے کر دیے ہیں.



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر