ہمیں حکومت کی طرف سے اعلانات نہیں اقدامات چاہئیں، حافظ نعیم الرحمان

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں حکومت کی طرف سے اعلانات نہیں اقدامات چاہئیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہنا تھا کہ امید ہے ہمارے مسائل اور بلز بھی کم ہوں،آئی پی پیز کو جو کیپسٹی پیمنٹ دی جارہی ہے وہ قوم کو منظور نہیں ہے،حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سامنے نہیں آرہی لیکن پریشان ضرور ہوگئی ہے، تمام آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیا جائے، فارنزک آڈٹ ہونا چاہییاور چیئرمین واپڈا کو کمیٹی کا ممبر بننا چاہیے، کرایہ کے مکانوں میں رہنے والوں کو کرایہ سے زیادہ بل آجاتا ہے۔ حافظ نعیم نے کہا کہ پشاور میں تاریخی دھرنا ہوگا، 14اگست کے بعد ہڑتال کا بھی اعلان کریں گے،ہم یہ پیغام دینا چاہتے ہیں ہمیں یہ بل منظور نہیں ہے،ٹیکس نیٹ بڑھایا جائے لیکن غیر ضروری ٹیکس نہ لگایا جائے،حکومت نے کمیٹی میں ان کو شامل کرلیا جو اس کے ذمہ دار ہیں۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا ہے کہ ہمیں اعلانات اور کمیٹیاں نہیں اقدامات چاہئیں، ہماری کمیٹی 25کروڑ عوام کا مقدمہ پوری دنیا کے سامنے لڑ سکتی ہے، ہمارا ایجنڈا واضح ہے اور یہ دھرنا ختم نہیں ہوگا،8اگست کو ہم یہاں سے مری روڈ کی طرف مارچ کریں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر