9 مئی کا شاخسانہ حل ہونے تک کسی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ نومئی کا شاخسانہ حل ہونے تک کسی سے مذاکرات نہیں ہوسکتے، قومی سلامتی کا مسئلہ ہے فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے وہ نہیں ہورہے۔ انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی بات نو مئی میں ملوث افراد کو سز ا ہونے تک ممکن نہیں ہے، 9 مئی کا شاخسانہ حل ہونے تک مذاکرات نہیں ہوسکتے، 9 مئی کے کیسز کے فیصلے جیسے ہونے چاہیے تھے وہ نہیں ہورہے ۔
9 مئی میں ملوث افراد کو آج بھی قانون کا سہارا مل رہا ہے۔ سانحے کو ایک سال سے زائد ہونے کو ہے برطانیہ میں دیکھ لیں ساتھ ساتھ سزائیں ہورہی ہیں، فوری سزا جزا دی جاری ہے، وہاں ایک بچہ پھلوں کی ٹرے لے کر دکان سے نکل رہا تھا اس کو بھی پانچ سال سزا ہوگئی۔

9 مئی ہمارہ تاریخ کا تاریک دن ہے لیکن ہمارا انصاف کا عدالتی نظام اس میں جو بھی حالات ہیں 9 مئی کیسز قومی سلامتی کا مسئلہ ہے لیکن اس پر فیصلہ نہیں ہورہا ۔

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ 9 مئی کے موقف میں پاک فوج کے موقف میں کوئی تبدیلی آئی ہے اور نہ آئیگی، بیانیے بنانے والے فوج اور عوام میں دراڑیں ڈالنا چاہتے ہیں، کوئی فیک نیو ز اور جھوٹا پروپیگنڈہ کرتا ہے تو افواج پاکستان ضروری کارروائی کریگا۔ راولپنڈی میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ 9 مئی پر پاک فوج کا موقف بڑا واضح ہے ۔
7 مئی کی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس میں جو موقف تھا وہی ہے ۔7 مئی کی پریس کانفرنس میں جوموقف بیان کیا نہ اس میں تبدیلی آئی ہے نہ آئے گی۔ اگرآپ ان ساری چیزوں کااحاطہ کریں تو اندازہ ہوگا جو بیانیہ بنایا جاتا ہے وہ غلط ہے، بیانیے کی دو وجوہات ہیں یا تو وہ زمینی حقائق سے لاعلم یا پھرانہیں پتا ہے پھر بھی بیانیہ بنانا ہے۔ ان کا مقصد فوج اورعوام کے دلوں میں غلط فہمی پیدا کرنا ہے۔
یہ چاہتے ہیں ایشوز کو اتنا متنازع بنا دیں تاکہ اصل ایشوز سے توجہ ہٹائی جاسکے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے مزید کوکہا کہ ہمیں چاہئے مسئلے کوسمجھیں اوراس کا بھرپور تدارک کریں۔ بے ضمیر ڈیجیٹل دہشتگرد چند پیسوں کیلئے عوام اور ملک کیخلاف باتیں کرتے ہیں۔ قانون ڈیجیٹل دہشتگردی کیخلاف اس طرح کام نہیں کررہا جس طرح کرنا چاہئے۔فوج اورعوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے والی فیک نیوز کیخلاف کارروائی کی جائیگی۔
مایوسی اور انتشار کا بیانیہ بنایا جا رہا ہے۔ڈیجیٹل دہشت گردی پر قابو پانے کیلئے قانون بنایا جا رہا ہے ۔ ڈیجیٹل دہشتگردی پر قابو پانا بہت ضروری ہے ۔سوشل میڈیا پر بہت زیادہ فیک نیوز چلائی جاتی ہیں۔ ڈیجیٹل دہشتگردی پر قابو قانون نے پانا ہے قانون اس طرح راستہ نہیں بنا رہا جس طرح بنایا جانا چاہئے۔بیانیہ بنایا جا رہا ہے کہ پاکستان کی مدد نہ کی جائے ۔
عوام کے ذہن میں کنفیوژن ڈالی جاتی ہے۔ قانون اس پراپنارستہ ویسے نہیں بنارہاجیسے بناناچاہئے۔ اس مسئلے پرافواج پاکستان اپناموقف رکھتی ہے۔ کوئی شخص ملک یاباہرسے فوج کیخلاف پروپیگنڈاکرے توفوج قانونی کارروائی کرے گی۔ جو ڈیجیٹل دہشت گرد باہر بیٹھ کرباتیں کرتے وہ بدقسمت ہیں۔ یہ بدقسمت ریاست، اداروں، عوام کیخلاف پروپیگنڈا کرتے ہیں۔
سیاسی لابنگ، ملاقاتیں کی جاتی ہیں سرکاری دوروں پراحتجاج کرائے جاتے ہیں۔ لابنگ فرمزہائیر کی جاتی ہیں ان پر بھی پیسہ لگایا جاتا ہے۔ یہ لابنگ فرمز معصوم فلسطینی کی آواز بلند کرنے کیلئے لگاتے تو بہترہوتا پیسہ لگایا جارہاہے کہ پاکستان کی معیشت کی مدد نہ کی جائے، جوعناصر غزہ میں جینوسائیڈ پر خاموش ہیں وہ پاکستان میں انسانی حقوق پر بات کرتے ہیں؟ انہوں نے مزید بتایا کہ بیرون ملک سے جو مہم چلائی جارہی ہیں ہمیں معلوم ہے کون اور کیوں چلارہاہے۔
جنوری 2024 سے لیکر آج تک غیرملکی پرنٹ میڈیا میں 127مضامین لکھے گئے جن کا مقصد پاکستان میں مایوسی ، انتشار پھیلانا ہے، سیاسی لابنگ فرمز ہائرکی جاتی ہے۔ سرکاری دوروں پر احتجاج کیلئے پیسہ لگایا جاتا ہے۔ آپکے خیال میں کیا بیرون ملک احتجاج ایسے ہی کئے جاتے ہیں یہ مایوسی پھیلانے کیلئے ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ مافیا کو تکلیف اس بات کی ہے کہ فوج عوام کی فلاح و بہود کیلئے کام کررہی ہے۔
مافیا کو جواب دیں تم جو کچھ بھی کرلو ملک کی ترقی کسی صورت نہیں رکے گی۔ جب آپ کے گھرمیں آگ لگی ہوتوسوال نہیں کرتے کہ آگ بھجانے کیوں آئے ہو وہ یہ سوال ضرور کریگا جس نے آگ لگائی ہے۔ بدقسمتی سے وہ سمجھتاہے کہ پاکستان کی تباہی میں اسکی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف آرمی اسٹاف کی ہدایت پر انفارمیشن ٹیکنالوجی حب قائم کئے جا رہے ہیں جس میں 3 ہزار سے زائد نوجوانوں کو رجسٹرڈ کیا جا چکا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر