بہت جلد وہ دن آئے گا جب ہندوستان اور اسرائیل کو جواب دینا پڑے گا، وزیراعظم

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فلسطین اور کشمیر کو جلد آزادی ملے گی، بہت جلد وہ دن آئے گا جب ہندوستان اور اسرائیل کو جواب دینا پڑے گا،یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت آج 5اگست 2019کے ہندوستانی اقدام کی مذمت کرتی ہے، اقوام متحدہ، سکیورٹی کونسل کی قراردادیں پکار پکار کر کشمیریوں کی یاد دلاتی ہیں،وزیراعظم نے کہاکہ اقوام متحدہ، او آئی سی بھارت کے غاصبانہ فیصلوں کو مسترد کر چکی ہیں، یہ واضح اور دو ٹوک پیغام دنیا کو ملنا چاہئے، بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے، بھارت کے حکمران کشمیریوں کا حق نہیں چھین سکتے، انشااللہ کشمیر ضرور آزاد ہوگا،شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اللہ کے فضل سے نیوکلیئر طاقت ہے، بہتر ہے بیٹھ کر تنازعات کو حل کریں، ہندوستان کو ہوش کے ناخن لینا پڑیں گے، بھارت کبھی پاکستان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات نہیں کرسکتا، ہم ایسی آنکھ کو نوچ لیں گے جو پاکستان کی جانب اٹھے گی،وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مل بیٹھ کر کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دینا ہوگا، فلسطین کے نہتے مسلمانوں کو بھی ان کا حق ملنا چاہئے، امید ہے یہ پیغام بھارت اور اسرائیل کو پہنچے گا، کشمیریوں اور فلسطینیوں کو ان کا حق بلا تاخیر دیا جائے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر