بتایا جائے ملک میں ٹوئٹر کی سروسز کن ایس او پیز کے تحت دی گئی ہیں؟ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

لاہور(نیشنل ٹائمز) لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ بتایا جائے ملک میں ٹوئٹر کی سروسز کن ایس او پیز کے تحت دی گئی ہیں؟ ،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی مبینہ ویڈیو کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔سماعت کے دوران ایف آئی اے کے وکیل نے کہا کہ ملزم محمد شفیق کو گجرات سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔
عدالت نے پوچھا کہ یہ تمام میٹریل گرفتار ملزم نے تیار کیا ؟ ایف آئی اے وکیل نے بتایا کہ ویڈیو ایک سوشل میڈیا اکاونٹ سے پہلے اپ لوڈ ہوئی اس کو پکڑا، تفتیش ہورہی ہے جیسے جیسے تفتیش ہوگی مزید ملزم سامنے آئیں گے۔ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ نے کہا کہ ایک سوشل میڈیا اکاونٹ سے پہلے اپ لوڈ ہوئی ویڈیو اس کو پکڑا۔

سوشل میڈیا پر اچھے کام بھی ہورہے ہیں لوگوں کو فوائد بھی ملتے ہیں۔

اچھی چیزوں کا استعمال ہونا چاہیے مگر بری چیزوں کو روکنا ہے۔جسٹس عالیہ نیلم نے پوچھا کہ بتایا جائے ملک میں ٹوئٹر کی سروسز کن کن ایس او پیز کے تحت دی گئیں؟ وفاقی حکومت کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ پاکستان میں 17 فروری سے ٹوئٹر پر پابندی ہے اور ٹوئٹر کا کوئی نمائندہ پاکستان میں موجود نہیں۔ وی پی این پر ہمارا کنٹرول نہیں ہے۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یو اے ای سے جاکر سروسز لیں وہاں وی پی این استعمال کرنا جرم ہے۔
بعدازاں لاہور ہائی کورٹ نے سماعت 29 اگست تک ملتوی کر دی۔یاد رہے کہ گزشتہ سماعت پرلاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ایڈیٹڈ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے پر پی ٹی آئی کی فلک جاوید خان کیخلاف صوبائی وزیرِ اطلاعات کی درخواست پر ایف آئی اے سے تفصیلی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے قواعد و ضوابط بھی طلب کئے تھے۔
عدالت نے استفسار کیا تھاکہ جمعرات جو حکم دیا تھا اس پر کیا کیا ہے؟ آپ ٹوئٹر ایکس سے کیسے رابطہ کرتے ہیں؟کس قانون کے تحت ٹوئٹر ایکس کو کام کرنے کی اجازت دیتے ہیں؟ آپ میسیج کر سکتے ہیں کال نہیں کر سکتے؟۔ ایف آئی اے افسر نے کہا تھاکہ میرے علم میں ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیئے تھے کہ حیرت ہے آپ کو پتہ ہی نہیں ہے؟ ہائیکورٹ میں آنے سے پہلے کس فورم سے رجوع کیا جائے؟ دنیا بھر میں سروس فراہم کرنے والوں کیلئے ضوابط ہیں یہاں نہیں ہیں؟ ٹوئٹر ایکس پوری دنیا کے ممالک میں شکایت پر جوابدہ ہے پاکستان میں نہیں ہے کیوں؟۔
ایف آئی اے آفیسر نے کہا تھاکہ پی ٹی اے اس قسم کے معاملات کو دیکھتا ہے، ایس او پیز بنائے گئے ہیں، ڈاکیومنٹ تو ہے لیکن سائن نہیں ہوا۔ عدالت نے کہا کیا باقی ملکوں میں لوگ ایسا کرتے ہیں؟۔ لوگوں کی زندگیاں تباہ ہورہی ہیں۔ وفاقی حکومت کو بھی یہاں بلوا لیجئے، یہ سب غلط ہو رہا ہے، اس طرح کی اجازت نہیں ہونی چاہئے۔ آئندہ سماعت پر تمام دستاویزات کے ساتھ پیش ہوں۔ وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کل ایک نئی ویڈیو اپ لوڈ کی گئی تھی جو ایف آئی اے کو دیدی گئی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر