بنگلہ دیش میں طلبہ کا ایک مرتبہ پھر ملک گیر مظاہروں کا اعلان

ڈھاکا (نیشنل ٹائمز) بنگلہ دیش میں طلبہ تحریک نے ایک مرتبہ پھر سے آج ملک گیر مظاہروں کا اعلان کر دیاہے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کو غیر معینہ مدت کیلئے عدم تعاون تحریک کی کال دی گئی ہے ، گزشتہ روز احتجاج کے دوران 2 افراد ہلاک جبکہ100سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے ۔

طلبہ احتجاج کے دوران کوٹا مخالف مظاہروں میں ہلاک ہونے والے افراد کیلئے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ گزشتہ ماہ سے جاری مظاہروں میں 200 سے زائد افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں ۔

بنگلہ دیش میں نوکریوں کے کوٹے کے خلاف طلبہ نے احتجاج شروع کیا جو کہ دیکھتے ہی دیکھتے 26 شہروں تک پھیل گیا ، حکومت نے احتجاج ختم کروانے کیلئے طاقت کا استعمال کیا لیکن وہ کام نہ آیا اور معاملہ تشد د کی جانب چل پڑا۔طلبہ اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان شدید جھڑپیں دیکھنے کو ملیں جبکہ طلبہ نے متعدد سرکاری عمارتوں کو آگ بھی لگا دی، حکومت نے کئی روز تک شہروں میں نہ صرف کرفیو نافذ کیے رکھا جبکہ انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس بھی بند کر دی گئی ۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر