جے یو آئی کا اسرائیلی جارحیت کیخلاف ملک بھر میں مظاہروں کا اعلان

پشاور(نیشنل ٹائمز) ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ جے یو آئی(آج ) جمعہ کو اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کرے گی۔ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے حکم پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کریں گے، پاکستانی مسلمان اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے کے گھنانے جرم کی پاداش میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں میں شریک ہوں۔اسلم غوری نے کہا کہ اسماعیل ہنیہ شہید کے قتل کے دکھ کو ہر پاکستانی محسوس کرتا ہے، کارکن بھر پور مظاہروں کی تیاری کریں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام اور جے یو آئی کارکن اسرائیل اور اس کے حواریوں کو پیغام دیں کہ ہم اپنے فلسطینی بھائیوں کے شانہ بشانہ ہیں۔ترجمان جے یو آئی نے کہا کہ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں بھرپور احتجاجی مظاہرے کئے جائیں گے، خطبا اپنی تقاریر میں اسرائیلی جارحیت کو بے نقاب کریں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر