اقوام متحدہ کا پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ نے پاکستان میں دہشتگردی کے خطرات میں اضافے کا انکشاف کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ نے دہشت گردی سے متعلق نئی رپورٹ جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گردی کے خطرات میں اضافہ ہوسکتا ہے، پاکستان کو کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور افغانستان میں پناہ لیے دیگر عسکریت پسند گروہوں کی جانب سے دہشت گردی کا خدشہ ہے، ٹی ٹی پی نے پاکستان کے اندر اپنے حملے تیز کر دیئے ہیں، طالبان القاعدہ کے ساتھ ٹی ٹی پی کے بڑھتے ہوئے تعاون کا بھی خدشہ ہے، تین دہشت گرد تنظیمیں مل کر فوجی ٹریننگ بھی کر رہی ہیں۔
دوسری طرف وزارت داخلہ نے ایک نوٹی فکیشن جاری کیا ہے جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو اب سے “فتنہ الخوارج” کہا جائے گا، وزارت داخلہ کا نوٹی فکیشن میں کہنا ہے کہ ان دہشت گردوں نے مذہب کی آڑ میں اسلام کے تشخص کو بگاڑ کر رکھ دیا، اب سے ان دہشت گردوں کے ناموں کے ساتھ لفظ خارجی لکھا اور پڑھا جائے گا، دہشتگردی سے وابستہ افراد کے ساتھ مذہبی القابات جیسے حافظ، مفتی، عالم وغیرہ بھی استعمال نہیں کیے جائیں گے، اس اقدام کا مقصد تنظیم کی حقیقی نوعیت اور نظریئے کی عکاسی کرنا ہے۔

علاوہ ازیں پاکستان میں پہلی بارڈیجیٹل دہشت گردی اور فیک اکاؤنٹس کی روک تھام کیلئے ڈیٹا پروٹیکشن بل بھی تیارکیا گیا ہے ، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے بل سینیٹ کی قائمہ کمیٹی میں پیش کیا جائے گا، بل کا ڈرافٹ تیار ہونے پر 100 سے زائد سٹیک ہولڈرز نے اپنی رائے دی، اس بل سے سے آئی ٹی کے کاروبار کو مزید فروغ ملے گا، کسی کی ذاتی معلومات بنا اجازت استعمال پر سزا، جرمانہ یا قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
بل کے متن سے معلوم ہوا ہے کہ کوئی بھی ادارہ پرسنل ڈیٹا بغیر جائز ضرورت استعمال نہیں کرسکے گا ، کسی بھی ادارہ یا اتھارٹی کو پرسنل ڈیٹا لینے کیلئے متعلقہ افراد سے اجازت لینا لازم ہو گا، کوئی بھی کمپنی یا ادارہ ڈیٹا میں بنا اجازت ردوبدل کرنے کا مجاز نہیں ہو گا، ہر کمپنی یا ادارے کیلئے لازم ہو گا کہ وہ ڈیٹا پروسیسنگ آفیسرتعینات کرے، ہر شخص کو اپنے ڈیٹا تک رسائی دینے یا نہ دینے، محدود رسائی، درست یا ختم کرنے کا حق حاصل ہو گا، ہر فرد کو ڈیٹا کے غلط استعمال کو روکنے کا بھی حق ہو گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر