کے ٹو پر گزشتہ سال جاں بحق پورٹر حسن شگری کی میت ایڈوانس بیس کیمپ پہنچا دی گئی

سکردو(نیشنل ٹائمز) دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر گزشتہ سال جاں بحق ہونے والے پورٹر حسن شگری کی میت ایڈوانس بیس کیمپ پہنچا دی گئی جہاں سے اب جسد خاکی ہیلی کاپٹر سے شہر منتقل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔پورٹر حسن شگری گزشتہ سال کے ٹو سر کرنے کی مہم کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے ، دشوار راستے اور موسم کی سختی کی وجہ سے گزشتہ سال ان کی میت کو نیچے نہیں لایا جاسکا تھا۔ تاہم اس سال جب نائلہ کیانی کی تیار کردہ ٹیم کے ٹو کی صفائی مہم پر روانہ ہونے لگی تو حسن شگری کے اہل خانہ نے ان کی میت واپس لانے کی درخواست کی۔ حسن شگری کا جسد خاکی 8200 میٹر پر بوٹل نیک پر برف میں دفن تھا۔ریسکیو ٹیم نے پہلے برف میں دبا جسد خاکی نکالا اور پھر میت لے کر 3 ہزار میٹر نیچے ایڈوانس بیس کیمپ تک پہنچے۔پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ بوٹل نیک سے ایڈوانس بیس کیمپ تک کسی کی میت پہنچائی گئی ہے ۔ میت لانے والی ٹیم میں دلاور سدپارا، اکبر حسین سدپارا، ذاکر حسین، مراد سدپارا اور علی محمد سدپارہ شامل تھے۔میت کو ایڈوانس بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسکردو تک پہنچانے کی کوشش کی جائے گی ۔



  تازہ ترین   
امریکا کا مشرق وسطیٰ میں 10 ہزار اضافی فوج بھیجنے کا فیصلہ
سعودی اتحادی افواج کا حوثیوں پر مدینہ منورہ کے طیبہ گرڈ سٹیشن پر ڈرون حملے کا الزام
پوری دنیا ایرانی قوم کی ہمت، بہادری اور استقامت پر حیران ہے: صدر پیوٹن
روس کا جوہری ہتھیار استعمال کرنے کا کوئی ارادہ نہیں، کریملن
خلیجی ممالک کی مدینہ منورہ میں حوثی ڈرون حملے کی شدید مذمت
سعودی وزیر دفاع کے امریکی و فرانسیسی وزرائے دفاع سے رابطے، امن کیلئے اقدامات پر زور
بھارت نے ایک اور فالز فلیگ آپریشن کا ڈرامہ رچایا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھانڈا پھوڑ دیا
افغان طالبان کے زیرکنٹرول علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر فضائی، ڈرون حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر