اسماعیل ہنیہ کی شہادت، ایرانی سپریم لیڈر کا اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائی کا اعلان کردیا،سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیادیں فراہم کردی ہیں، اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین میں شہید ہونے والوں کے لیے انصاف کی تلاش کو ہم اپنا فرض سمجھتے ہیں۔دوسری جانب ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے اپنے ردعمل میں کہا کہ دہشت گردوں کو اسماعیل ہنیہ کے قتل کے بزدلانہ اقدام پر پچھتاوا ہوگا ۔ اپنی علاقائی سالمیت اور وقار کا دفاع کریں گے۔ میں نے کل ان کا فاتح ہاتھ اٹھایااور آج مجھے ان کا جنازہ اپنے کندھوں پر اٹھانا ہے۔ ایران اپنے غم اور خوشی کے ساتھی۔ بیت المقدس کے شہید کی شہادت پر غمگین ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ رات حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے، اسماعیل ہنیہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کیلئے تہران گئے تھے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کو گائیڈڈ میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر