عمران خان کے بیان کے پیچھے گہرے درجے کی مایوسی اور فرسٹریشن کے سوا کچھ نہیں

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کے بیان کے پیچھے گہرے درجے کی مایوسی اور فرسٹریشن کے سواکچھ نہیں ، دعوے سے کہتا ہوں کہ عمران خان کی ساری پھلجھڑیاں عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کیلئے ہیں، انہیں کہیں سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے، چار دنوں بعد ان کا کیا مئوقف تبدیل ہوجائے گا۔
انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے بیان کے پیچھے گہرے درجے کی مایوسی کے سواکچھ نہیں ہے ، عمرا ن خان کی حکمت عملی تھی کہ عدم اعتماد کے بعد کبھی مظاہرے، کبھی آرمی چیف تقرر کا راستہ روکنا کبھی 9 مئی کرنا یہ سب حربوں سے گزر چکے ہیں، تو جیل میں اس جمعہ کو لوگوں کو باہر نکلنے کی کال دی تو اس کو سب نے دیکھ لیاکتنے لوگ نکلے، 5 اگست کی کوئی کال ہے، عوامی سیلاب کی جس کی توقع کررہے تھے ، اس کی بھی مایوسی، اب ایک ایک کرکے سارے پتے ختم ہوگئے ہیں، کل کو شاید کوئی نیا بیان آجائے، لیکن وہ تسلسل سے کہتے ہیں کہ ن لیگ ایم کیوایم پیپلزپارٹی سے بات نہیں کرنی، اب کھل کر کہہ رہے ہیں، ایک عرضی نمائندے کے ذریعے بھیجی، دوسری ہمشیرہ کے ذریعے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان کا پرانا طریقہ کا رہے کہ معاملات طے ہوگئے ہیں، ان کی جماعت بھی تاثر دے رہی ہے، فوج ایک منظم ادارہ ہے، ہم نہیں کہتے کہ وہ کسی سے بات نہ کریں، ایک وہ مناسب سمجھتے ہیں تو بات کریں، فوج اپنا مئوقف واضح کرچکی ہے، کہ سیاستدان سیاستدانوں سے بات کرے۔اب جس طرح عمران خان کی پالیسی بدل گئی ہے پہلے کہتے تھے فالس فلیگ آپریشن ہے ہمیں بدنام کرنے کیلئے فوج نے خود کیا ہے، اس طرح اگر فوج کے رویے میں بھی نرمی آجاتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ 9 مئی اور 200 سے زائد مقامات پر حملہ کرنا، شہیدوں کی یادگاروں کو جلانا ان کی علامتوں کو توڑنا کوئی بات نہیں ہے سیاسی سرگرمی تھی تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، اگر فوج کہتی ہے کہ عمران خان سے معاملات طے ہوگئے ہیں تو ٹھیک ہے پانچ سال بعد اگلے الیکشن میں عمران خان آجائیں گے، اگر عمران خان کہتے ہیں کہ ہمارا معاملہ طے ہوگیا ہے تو اس کا مطب ہرگز نہیں کہ ہم کل گھرچلے جائیں گے یا کوئی انقلاب آجائے گا، میری معلومات اور سیاسی طالب علم ہونے کے ناطے دعوے سے کہتا ہوں کہ عمران خان کی ساری پھلجھڑیاں، ہوائیاں عوام اور فالورز کی آنکھوں میں دھول جھونکنے اور پارٹی کو تسلیاں دینے کیلئے ہے، انہیں کہیں سے کوئی اشارہ نہیں ملا ہے، دیکھ لیجئے گا کہ چار دنوں بعد ان کا کیا مئوقف ہوتا ہے۔
اگر معاملہ سیاست سے تھوڑا دائیں بائیں ہو تو اشارہ ہوسکتا ہے لیکن جب فوج اپنے افسران کو سزائیں دے چکی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر