طالبان کی امتیازی پالیسیاں، خواتین کو بنیادی حقوق سے محروم کردیا

کابل(نیشنل ٹائمز) طالبان نے امتیازی پالیسیوں کا سہارا لیتے ہوئے خواتین کو بنیادی حقوق سے بھی محروم کردیا ہے،2021میں طالبان کے اقتدار پر قبضے کے بعد افغان خواتین کیلئے سیاہ ترین باب کا آغاز ہواطالبان کی جانب سے خواتین پر سیاست سے بے دخلی، عوامی سرگرمیوں پر پابندی کے ساتھ ساتھ تعلیم اور کام کرنے پر بھی پابندیوں کو تین سال مکمل ہونے والے ہیں،حال ہی میں افغانستان کے نیشنل انٹرنس امتحان کے نتائج کا اعلان ہوا لیکن طالبان نے ایک بار پھر لڑکیوں کو امتحانات میں شرکت سے روک دیا،افغان خواتین کی جانب سے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ مسلسل جاری ہے،افغان طالبان کی جانب سے خواتین مظاہرین پر تشدد کر کے انہیں کئی روز تک زیر حراست بھی رکھا جاتا ہے،طالبان ہر لحاظ سے خواتین کے حقوق کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن افغان خواتین اپنے حق کے لیے ڈٹی ہوئی ہیں ،افغان خواتین کا کہنا ہے کہ ہمارے ارادے بہت مضبوط ہیں، طالبان حکومت ہمیں کمزور نہیں کر سکتی۔افغان طلبہ کا کہنا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے اور یہ حق ہم سے کوئی نہیں چھین سکتا،2021سے لیکراب تک طالبان نے تنقید کے ڈر سے خواتین، انسانی حقوق کے کارکنوں، صحافیوں اور اختلاف رائے رکھنے والوں کی آواز کو دبایا ہے ،طالبان بندوق کے زور پر مسلسل سکولوں اور یونیورسٹیوں کو خواتین کے لئے بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،طالبان ہمیں پڑھائی اورکام کرنے سیاس لئے روک رہے ہیں کہ ہم طالبان کی حکومت کیخلاف آواز نہ اٹھائیں،جہاں افغان طالبان خواتین کے حقوق کو پامال کر نے کیلئے ہر حد پار کر رہے ہیں وہیں افغان خواتین کی جدو جہد مزید مضبوط ہوتی جا رہی ہے،طالبان کی متعدد پابندیوں کے باوجود افغان خواتین اپنے حقوق کے لئے سر گرم اور متحرک ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر