خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا کے شہر کیلگری میں ریفرنڈم، ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے

ٹورنٹو(نیشنل ٹائمز) سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام سکھوں کے علیحدہ وطن خالصتان کے قیام کیلئے کینیڈا کے شہر کیلگری میں ریفرنڈم کا انعقاد کیا گیا۔ریفرنڈم رکوانے کیلئے بھارت کی تمام کوششیں ناکام ہوگئیں۔ کیلگری میں ہزاروں سکھ ووٹ ڈالنے کیلئے گھروں سے نکل آئے۔پرامن ماحول میں ووٹنگ کا آغاز ہوا اور ووٹنگ کے آغاز سے قبل دعائیہ تقریب بھی منعقد ہوئی۔ ریفرنڈم میں شہدا کے خاندان کے افراد نے ووٹ ڈال کر ووٹنگ کا آغاز کیا۔دعائیہ تقریب کے بعد مذہبی اور خالصتان کے قیام کیلئے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔ ووٹنگ سینٹر کی فضا خالصتان لے کر رہیں گے اور دہلی بنے کا خالصتان کے نعروں سے گونجتی رہی۔ووٹنگ کا وقت شروع ہونے سے قبل ہی ووٹ ڈالنے کے لئے طویل قطاریں لگ گئی تھیں، ہزاروں سکھ، خواتین اور بوڑھے افراد نے ووٹ کاسٹ کیا،ووٹ ڈالنے والے سکھ کمیونٹی کے افراد نے اظہار خیال کیا کہ بھارت کچھ بھی کرلے سکھوں کی تحریک کو روک نہیں سکتا۔واضح رہے کہ کینیڈا میں تقریبا دس لاکھ اور کیلگری میں ایک لاکھ سے زائد سکھ آباد ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر