جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز میں داخل،دھرنے میں بجلی کا بل ادا نہ کرنے کا اعلان کرسکتا ہوں، حافظ نعیم

راولپنڈی (نیشنل ٹائمز) راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا احتجاجی دھرنا چوتھے روز میں داخل ہوگیا ،امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس ہمارے مطالبات ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں اور بات ماننے میں جتنی دیر ہوگی حکمرانوں کو اتنا ہی نقصان ہوسکتا ہے، ہوسکتا ہے میں ملک بھر کے شہریوں سے بجلی بل ادا نہ کرنے کا اعلان کردوں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے راولپنڈی میں احتجاجی دھرنے کے مقام پر خواتین کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔حافظ نعیم نے کہا خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو رکاوٹیں توڑ کر پہنچیں،حکومت ایک جانب مذاکرات کی بات کررہی ہے دوسری جانب لاہور میں ہماری ہزاروں خواتین کو روکا گیا ،پنجاب حکومت فسطائیت کا کردار ادا کررہی ہے،امید ہو گئی ہے کہ یہ تحریک اب کامیاب ہو گی کوئی روک نہیں سکتا،حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھاکہ خواتین ان مسائل کو سب سے زیادہ جھیلتی ہیں،دفاتر میں جو خواتین کام کرتی ہیں شدید ترین مشکلات کا سامنا ہے ،گھریلو خواتین مردوں کی نسبت بہت زیادہ کام کرتی ہیں،گھریلو خواتین صبح سے شام تک اتنا کام کرتی ہے کہ دفاتر میں بیٹھے مرد بہت کام کرتی ہیں ،خواتین ماتھے کا جھومر ہیں،ہماری عورت۔جفاکش عورت ہے ان کا دنیا میں کہیں مقابلہ نہیں،کیا جاگیر دار بہنوں بیٹیوں کو وراثت میں حق دیتے ہیں؟،کیا یہ اپنے بچیوں کو تعلیم دیتے ہیں؟،پی پی پی کے بڑے وڈیرے بتائیں خواتین کو حق دیتے ہیں،بلاول نے لاکھوں کے جوتے پہن کر غریب ننگے پاں بچوں کے ساتھ ایک تصویر بنوائی ۔انہوں نے کہا آٹا بجلی گیس سب مہنگا کیا جارہا ہے ،کسانوں نے جب بہترین فصل تیار کی تو پنجاب حکومت نے پہلے سبسڈی کی بات کی پھر کسانوں کو دھوکہ دیا ،کسانوں کے ساتھ پنجاب حکومت نے فراڈ کیا ۔پہلے سبسڈی کی وعدے کیے گئے اب لال جھنڈی دیکھا دی گئی ہے ۔ حکومت پنجاب بڑے بڑے دعوے میڈیا پر کررہی ہے حال یہ ہے تیرہ ہزار سکول سر سے ہٹا رہے ہیں ،این جی والے اپنا کام کریں مگر حکومت بھی اپنا کام کرے ،ہمارے ہر بچے اور بچی کو تعلیم ملنی چاہیے یہ ہمارا حق ہے ،ان سب کاموں کے لئے پر امن تحریک چلنا چاہیے،30،چالیس فیصد سے زیادہ لوگ ایسے ہیں جن کی تنخواہ سے زیادہ بل آرہے ہیں،بہت سی خواتین نے اپنا زیور بیچ کر بل ادا کیا آگے کیا ہو گا ،پاکستان کا سرمایہ یوتھ پاکستان اور اپنے مستقبل سے مایوس ہو رہے ہیں،80فی صد لوگ ملک سے باہر جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہ حکمرانوں کے پاس مطالبات تسلیم کرنے کے سوا کوئی آپشن نہیں رہا، جب ہماری خواتین میدان میں آگئیں آگے بڑھنے ڈی چوک جانے کو تیار ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت بات مان لے کیونکہ جتنی دیر کرے گی اتنا ہی نقصان ہوگا کیونکہ اب بات بہت آگے بڑھ چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ٹیکسز، پیٹرولیم پر لیوی اور بجلی پر ٹیکس ختم کرو۔حافظ نعیم نے کہا کہ یہ کوئی نہ سمجھے کہ یہ سیاست ہو رہی ہے، یہ وعظ و نصیحت تو اسلام کی مانتے ہیں مگر باطل کے قانون کو مانتے ہیں، زمین میں بادشاہت صرف اللہ کی ہے جو اسکو نہیں مانے گا وہ طاغوت ہے، اللہ کو جو رازق مالک مانتے ہیں وہ کسی سے ڈرتے نہیں، بڑا کوئی امریکا نہیں بلکہ خدا ہے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ ہم نے اس نظام کو ختم کرنا ہے جس نے ہمیں پیس کر رکھا ہے، نبی ﷺ نے بچے اور بچیوں سب پر علم فرض کیا تھا، بچیوںکی تعلیم اور حقوق کو کیسے پیچھے کیا جاسکتا ہے؟ اس وقت پاکستان میں خواتین کو حقوق نہیں دیتے پڑھے لکھے اور علما بھی شامل ہیں، ہم قانون بنائیں گے جو خواتین کو حق نہیں دے گا وہ جیل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ریاست جب ٹیکس لیتی ہے تو تعلیم فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے، آج ملک بھر میں 2 کروڑ 62 لاکھ سے زائد بچے اسکولوں سے باہر ہیں۔ ہمارے بچے بچیوں کو منشیات کا عادی بنایا جا رہا ہے ،کیا پولیس کو منشیات کی فروخت کا علم نہیں ،پولیس کا نظام ایسا ہے کہ یہ لوگ بھتہ اکٹھا کرکے آگے پہنچاتے ہیں،تنخواہ دار لوگوں پر اتنا ٹیکس لگا دیا کہ آدھی تنخواہ بل میں جائے،اگر ہم نے قیادت نہ کی تو ملک میں انارکی پیدا ہو جاِئے گی،ہم پر امن تحریک چلا رہے ہیں ہم چاہتے تو ڈی چوک جا سکتے تھے ،ہم نے ایک دھرنے کو چار دھرنوں میں تبدیل کرکے تدبر کا مظاہرہ کیا ، ،پورے پاکستان میں احتجاج وسیع ہو گا،جب تک مطالبات مانے نہیں جاتے دھرنا ختم نہیں ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ پشاور، لاہور اور کراچی میں گورنر ہائوسز کے باہر احتجاج ہوگا جبکہ یہاں بھی مظاہرہ چلتا رہے گا اور جب تک مطالبات مانے نہیں جاتے دھرنا ختم نہیں ہو گا، ہمارا مطالبہ ہے کہ آئی پی پیز کا فرانزک آڈٹ کیا جائے اور ماضی میں ہونے والے معاہدے ختم کیے جائیں، جس آئی پی پیز کو بند کرنا ہے اس کے نظر ثانی معاہدے بھی فوری ختم کیے جائیں۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ہم تمہاری عیاشیوں کے مزید خرچے برداشت نہیں کرسکتے، دنیا اوپن ہو گئی ان کے پاس وژن نہیں، لیپ ٹاپ اور آٹے کے تھیلے تقسیم کرکے تصاویر بنوانے کا دھندہ اب نہیں چلے گا، ہمیں آئی ٹی چاہیے۔۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر