صدرمملکت کا بے نظیر کارڈ ہولڈرز سے 0.45 فیصد سروس چارجز کٹوتی کا نوٹس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدرمملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دائرہ کار کو مزید بڑھانا ہوگا، پسماندہ طبقات کی فلاح کیلئے پروگرام کے مستفیض افراد کی تعداد بڑھائیں ۔ تفصیل کے مطابق چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے صدر مملکت آصف علی زرداری کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے حوالے سے بریفگ دی۔صدر مملکت کو بے نظیر کفالت ، تعلیمی وظائف ، سکالرشپس برائے انڈر گریجویٹ اور نشو نما پروگرام بارے بریفنگ دی گئی ۔ بریفنگ میں بتایا گیا رواں مالی سال کے دوران انکم سپورٹ پروگرام کیلئے 598.718 ارب روپے مختص کیے گئے ، بے نظیر کفالت پروگرام فلیگ شپ پروگرام ہے، کفالت پروگرام کے تحت پاکستان بھر میں اہل خواتین اور خواجہ سراں کو غیر مشروط نقد رقم فراہم کی جارہی ہے ، بے نظیر کفالت پروگرام کیلئے مالی سال 2024-25 کے دوران 93 لاکھ اہل خاندانوں کے لیے 461 ارب روپے مختص کیے گئے ۔ سکولوں میں داخلے بڑھانے ، کم آمدنی والے گھرانوں کے بچوں کو تعلیم کی فراہمی کیلئے 77.18 ارب روپے مختص کیے گئے ، بے نظیر تعلیمی وظائف پروگرام سے 97 لاکھ بچے مستفید ہو سکیں گے ، سکالرشپس برائے انڈر گریجویٹ پروگرام کے تحت 10 ہزار طلبہ کو وظائف کی فراہمی کیلئے 1.7 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں ۔ غذائیت کی کمی اور نشوونماکے مسائل سے نمٹنے کیلئے 20 لاکھ حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین اور انکے شیر خوار بچوں کو خصوصی خوراک بھی فراہم کی جا رہی ہے، 2022 میں سیلاب کے دوران بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام نے پاکستان بھر میں سیلاب سے متاثرہ 27 لاکھ خاندانوں میں 70 ارب روپے تقسیم کیے گئے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے بے نظیر انکم اسپورٹ پروگرام کا گوادر میں دفتر قائم کرنے کی ہدایت کردی ۔ صدر مملکت کا بینکوں کی جانب سے بے نظیر کارڈ ہولڈرز سے 0.45 فیصد سروس چارجز کٹوتی کا نوٹس لیتے ہوئے کہناتھا سروس چارجز ختم کرنے کیلئے سٹیٹ بینک سے رابطہ کیا جائے ، بینکوں سے انکم سپورٹ پروگرام کے مستحقین کے اکانٹ کھولنے کا کہا جائے ، ادائیگی کے جدید نظام سے پروگرام کے مستفیض افراد کو استحصال سے بچائے جاسکے گا ۔ آصف علی زرداری نے زیادہ سے زیادہ مستحق طلبا کو وظائف کی فراہمی کیلئے ڈونرز اور پرائیویٹ سیکٹر کی شمولیت پر زور دیا اور معاشرے کے مستحق اور پسماندہ طبقے کو مالی ریلیف فراہم کرنے پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو سراہا ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر