مقبوضہ کشمیر، پراسرار دھماکے میں 4 افراد جاں بحق

سرینگر(نیشنل ٹائمز) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سوپور میں اسکریپ ڈیلرشپ میں ہونے والے پراسرار دھماکے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب لداخ سے آنے والے ایک اسکریپ سے لدے ٹرک سے سامان اتارا جا رہا تھا۔ اس دوران زور دار دھماکا ہوگیا۔دھماکا اتنا شدید تھا کہ آس پاس کھڑی گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے جب کہ 3 نوجوان موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جب کہ ایک نے اسپتال پہنچ کر دم توڑ دیا۔ چاروں مسلمان تھے۔جاں بحق ہونے والوں کی شناخت 40 سالہ نذیر احمد، 20 سالہ عظیم اشرف میر، 23 سالہ عادل رشید بھٹ اور 25 سالہ محمد اظہر کے نام سے ہوئی جو ٹرک سے اسکریپ اتار رہے تھے۔پولیس کا کہنا ہے کہ تاحال دھماکے کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا۔ فرانزک ٹیم نے جائے وقوعہ سے کچھ سیمپل جمع کیے ہیں جن کا تجزیہ جاری ہے۔ واقعے میں دہشت گردی کے عنصر کے شواہد بھی نہیں ملے۔پولیس ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ اسکریپ جس سے جگہ سے آیا تھا وہاں پولیس پارٹی بھیج دی گئی ہے۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ٹرک سے جو کباڑ اتارا جا رہا تھا اس میں کچھ فوجی سامان بھی تھا۔ ایسا لگتا ہے جیسے کسی فوجی اڈے کا استعمال شدہ سامان ہو،تاہم پولیس نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ اسکریپ لداخ سے پرائیوٹ ادارے سے آیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر