خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کے تین الگ الگ آپریشنز، 5 دہشت گرد ہلاک، پولیس کانسٹیبل شہید

راولپنڈی(آئی این پی ) سیکیورٹی فورسز کی جانب سے خیبرپختونخوا صوبہ میں ضلع مہمند، ڈی آئی خان اور شمالی وزیرستان میں الگ الگ آپریشنز میں پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایک پولیس کانسٹیبل شہید ہوگیا ، دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ ضبط کرلیا گیا ۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 28اور 29 جولائی کو سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں تین الگ الگ آپریشنز میں کل پانچ دہشت گردوں ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع مہمند میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر مشترکہ آپریشن کیا گیا جس کے دوران فتنہ الخوارج کے قاری سمیت تین دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا۔آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو تباہ اور اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ ضبط کرلیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران کے پی کے پولیس کے پولیس کانسٹیبل ابرار حسین ساکن ضلع صوابی نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو گلے لگا لیا۔ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر کی گئی ایک اور کارروائی میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا اور فائرنگ کے نتیجے میں فتنہ الخوارج کے خارجی صفت اللہ عرف ملا منصور کو ہلاک کردیا گیا، جبکہ تین دیگر دہشت گرد زخمی ہوگئے۔خارجی صفت اللہ 12 دسمبر 2023 کو درابن میں خودکش بم حملے میں سہولت کاری سمیت علاقے میں دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان ضلع میں ہونے والی تیسری کارروائی میں فتنہ الخوارج کے ایک اور خارجی دہشت گرد کو سیکیورٹی فورسز نے ہلاک کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز پاکستان میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہیں، اور ہمارے بہادر جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر