غیر قانونی اسلحہ، شراب برآمد گی کیس، وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ بہادر بنیں اور342 کا بیان ریکارڈ کروائیں، عدالت

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کی جج شائستہ کنڈی نے غیر قانونی اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں ریمارکس دئیے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف کچھ نہیں تو وہ بہادر بنیں اور 342 کا بیان ریکارڈ کروائیں،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہ علی امین گنڈا پور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس کی سماعت کی۔
علی امین گنڈاپور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوئے۔ جج شائستہ کنڈی نے ریمارکس دئیے کہ علی امین گنڈاپور نے آج اپنا 342 کا بیان ریکارڈ کروانا تھا۔ 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے علی امین گنڈاپور کو 5 مرتبہ موقع دیا گیا اور انہوں نے پانچوں مرتبہ حاضری سے استثنیٰ لیا۔

راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف 2016 کا کیس ہے۔

پراسیکیوشن کی جانب سے اب جلد بازی کا مظاہرہ کیوں ہو رہا ہے؟جج شائستہ کنڈی نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے خلاف کیس حتمی مرحلے پر ہے۔ وزیر اعلیٰ کی مصروفیت تو رہے گی مگر عدالت نے بھی کام کرنا ہے۔ عدالت کو بیان حلفی دے دیں کہ علی امین گنڈاپور کب عدالت پیش ہوں گے۔راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ 4 ستمبر کی تاریخ دے دیں۔ علی امین گنڈاپور عدالت پیش ہو جائیں گے۔
علی امین گنڈا پور آج ڈسٹرکٹ کرم میں ایک جرگہ میں ہیں۔ عدالت دیکھے کہ اس کیس میں علی امین گنڈا پور کا کردار کیا ہے۔جج شائستہ کنڈی نے ریمارکس دئیے کہ اگر آپ کے موکل کے خلاف کچھ نہیں تو بہادر بنیں اور 342 کا بیان ریکارڈ کروائیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کر دی۔عدالت نے علی امین گنڈاپور کے 342 کا بیان ریکارڈ کروانے کیلئے 4 ستمبر کی تاریخ مقرر کر تے ہوئے کہا کہ 4 ستمبر کے بیان حلفی کی وجہ سے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری نہیں کر رہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر