ہیپاٹائٹس جیسی خاموش وبا کے خاتمے میں تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، وزیر اعظم

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایک بہت بڑی آبادی ہیپاٹائٹس سی کے انفیکشن سے متاثر ہے۔ اتوار کو ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ دنیا بھر میں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کے لیے فوری کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے خاتمے کے حوالے سے اقدامات میں تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے، اس بیماری کو ختم کرنے اور صحتمند مستقبل کویقینی بنانے کے لیے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ ہیپاٹائٹس ایک خاموش وبا ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں کو متاثر کرتی ہے، بر وقت علاج نہ کیا جائے تو ممکنہ طور پر شدید پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی کہا کہ پاکستان میں ایک بہت بڑی آبادی ہیپاٹائٹس سی انفیکشن سے متاثر ہے، عالمی سطح پر 60 ملین ہیپاٹائٹس سی کیسز میں سے 10ملین کیسز پاکستان میں ہیں، بحیثیت قوم، ہمیں ہیپاٹائٹس کی روک تھام کو ترجیح دینی ہے۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ حکومت ہیپاٹائٹس کی وجہ سے درپیش چیلنجزپر قابو پانے کے لیے پر عزم ہے، ہر شہری کو ہیپاٹائٹس سی کے لیے اسکریننگ اور علاج کی سہولیات تک مفت رسائی حاصل ہوگی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر