محسن نقوی کا ٹانک میں سکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر خراج تحسین

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ٹانک میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔ اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے ہمیشہ کی طرح ٹانک میں بھی دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ سکیورٹی فورسز نے مشترکہ آپریشن میں 4 خارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کے خاتمے کے لئے سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی پیشہ ورانہ مہارت اور صلاحیتوں کی دنیا معترف ہے، ملک کی بقا کی جنگ میں قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوت ہمارا سرمایہ افتخار ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر