خان یونس میں دوبارہ آپریشن سے ہزاروں لوگ بے گھر، حملوں میں مزید 10 فلسطینی شہید

خان یونس(نیشنل ٹائمز) اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے غزہ کے کئی علاقوں میں فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں مزید 10فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے خان یونس سمیت متعدد علاقوں میں گھروں کو حملوں کا نشانہ بنایا جس کے باعث ہلاکتیں ہوئیں۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق خان یونس شہر میں اسرائیلی آپریشن دوبارہ شروع ہونے کے بعد گزشتہ 4 دنوں کیدرمیان ایک لاکھ 80 ہزار سے سیزائد فلسطینی بے گھر ہوئے۔ واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے جاری غزہ جنگ میں فلسطینی شہدا کی مجموعی تعداد 39 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے، شہید اور زخمیوں میں نصف سے زائد تعداد صرف بچوں اور خواتین پر مشتمل ہے جب کہ لاکھوں افراد بے گھر ہوکر خیمہ بستیوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر