ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والے سٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ نے ہری پور کے علاقے سورج گلی میں قائم اسٹون کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم دے دیا،سپریم کورٹ نے 11 جولائی کی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا جو جسٹس منصور علی شاہ نے تحریر کیاجس میں کہاگیا کہ دنیا میں ہر 9 سے ایک موت فضائی آلودگی کی وجہ سے ہوتی ہے، ڈبلیو ایچ او کے مطابق فضائی آلودگی سالانہ 70 لاکھ اموات کا باعث بن رہی ہے۔
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ بنگلادیش، بھارت، نیپال اور پاکستان دنیا کے آلودہ ترین ممالک ہیں۔ دنیا کی کل آبادی کا 22.9 فیصد بنگلا دیش، بھارت نیپال اور پاکستان میں ہے۔ ائیر کوالٹی رپورٹ کے مطابق پاکستان دنیا کا دوسرا آلودہ ترین ملک ہے۔صاف شفاف ماحول میں رہنا ہر شہری کا بنیادی آئینی حق ہے۔

ماحولیاتی آلودگی کے سبب انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں اور درختوں کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

ماحولیاتی آلودگی کے سبب کینسر اور دل کی مہلک بیماریاں جنم لے رہی ہیں۔عدالت نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو فضائی آلودگی سے متعلق قواعد کی تجدید کا حکم دیتے ہوئے پیشرفت رپورٹ طلب کر لی۔ سپریم کورٹ کیس کی مزید سماعت اب نومبر کے پہلے ہفتے میں کرےگی۔ اسٹون کرشنگ پلانٹس کیخلاف سورج گلی خانپور کے رہائشیوں نے عدالت سے رجوع کر رکھا تھا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ نے خیبر پختونخوا ہ میں خانپور کے علاقے سورج گلی میں 3 سٹون کرشنگ پلانٹس کو فوری بند کرنے کا حکم دیا تھا جبکہ عدالت نے صوبائی حکومت سے اسٹون کرشنگ پلانٹس کی فیکچوئل صورت حال سے متعلق رپورٹ بھی طلب کی تھی۔جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے خیبر پختونخوا میں اسٹون کرشنگ سے متعلق کیس کی سماعت کی تھی۔
جسٹس منصور علی شاہ کے استفسار پر ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کوثر علی شاہ نے بتایا کہ کرشنگ پلانٹس کے قریب 50 گھروں کی موجودگی نہیں تاہم پلانٹس معیار پر پورا نہیں اتر رہے۔ آبادی کے قریب سٹون کرشنگ پلانٹس کو پہلے ہی بند کیا جا چکا ہے۔عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اور وکلاءکو سننے کے بعد خان پور کے علاقے سورج گلی میں 3 کرشنگ پلانٹس بند کرنے کا حکم دیا تھا۔عدالت نے خیبر پختونخواہ حکومت سے دیگر اسٹون کرشنگ پلانٹس کی فیکچوئل صورتحال کے بارے میں رپورٹ طلب کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی تھی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر