حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات کرناچاہتی ہے، محسن نقوی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا جماعت اسلامی کے رہنماءلیاقت بلوچ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے رہنماءجماعت اسلامی سے اسلام آباد میں جاری دھرنا اور مطالبات کے حوالے سے گفتگو کی ۔اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ حکومت پوری سنجیدگی سے جماعت اسلامی سے مذاکرات کرناچاہتی ہے۔ حکومت کا موقف ہے کہ معاملات کو مل بیٹھ کر مذاکرات کے ساتھ حل کیا جائے ۔ ہم تصادم کا راستہ اختیار نہیں کرناچاہتے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے جماعت اسلامی کی قیادت سے بات چیت کیلئے امیرمقام ، طارق فضل چوہدری اور خود ان پرمشتمل تین رکنی کمیٹی قائم کی ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ کاوفاقی وزیر داخلہ سے گفتگو کے دوران کہنا تھا کہ بجلی بلز میں 500 یونٹ استعمال کرنے والے صارفین کو بل میں 50 فیصد رعایت دی جائے۔ بجلی بلز میں سلیب ریٹ ختم کئے جائیں۔ آئی پی پیز کے ساتھ کیپسٹی پیمنٹ اور ڈالر میں ادائیگی کا معاہدہ ختم کیا جائے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ غریب تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا ظالمانہ بوجھ اورپٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ واپس لیا جائے، پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی بھی ختم کی جائے۔خیال رہے کہ راولپنڈی میں جماعت اسلامی کا لیاقت باغ میں دھرنا آج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے باعث ٹریفک پولیس نے متبادل راستوں کا اعلان کیا گیا ہے ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے لیاقت باغ میں دھرنے کے باعث 4 متبادل راستے بنائے گئے ہیں۔دھرنے کے شرکاءنے رات مری روڈ پرگزاری جبکہ صبح سویرے شرکا کی نان چنے اورحلوے سے تواضع کی گئی۔بجلی کے زائد بل اورمہنگائی میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا دھرنا دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ راولپنڈی لیاقت باغ کے مقام پر جماعت اسلامی نے ڈٰیرے ڈال لئے۔ نمازفجرکی ادائیگی کے بعد ایک بارپھرلاوڈ سپیکرآن ہوا اورشرکا کوثابت قدم رکھنے کیلئے خطاب کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔لیاقت باغ کے حالیہ مکینوں نے یہاں کی صفائی کا بھی خیال رکھا ، دھرنا شرکا نے باغ میں پھیلا کچرا بھی اٹھایا۔ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ پر ٹریفک جنگ بلڈنگ یوٹرن سے موڑا گیا ہے، ڈی اے وی کالج چوک راجہ بازار پر متبادل راستہ دیا گیا ہے اور ایجوکیشن یوٹرن سے ٹریفک مری روڈ پر موڑا گیا ہے جب کہ صدر کی طرف جانے والی سڑک کو راول روڈ کی جانب سے موڑا گیا ہے۔ دوسری جانب جماعت اسلامی کے دھرنے کے سبب بند ایکسپرس وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے اور فیض آباد انٹرچینج پر رکھے کنٹینرز کو بھی سڑک سے ہٹا کر سائیڈ پر رکھ دیا گیا جب کہ راولپنڈی میں میٹرو بس سروس دوسرے روز بھی معطل ہے جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر