نائب امریکی صدر کملاہیرس کی اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات، غزہ میں فوری جنگ بندی پر زور

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) نائب امریکی صدر کاملا ہیرس سے اسرائیلی وزیراعظم نے ملاقات کی، ملاقات میں کاملا ہیرس نے غزہ میں اموات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا،امریکی نائب صدر اور ڈیموکریٹ صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے ملاقات میں کہا کہ غزہ کی صورتحال پر خاموش نہیں رہیں گے، غزہ جنگ بندی معاہدہ کرنے کا وقت آگیا ہے،کملاہیرس نے اسرائیلی وزیر اعظم پر زور دیا کہ وہ جنگ بندی کے معاہدے کیلئے اقدامات کریں اس سے فلسطینی شہریوں کی مشکلات میں آسانی پیدا ہوگی۔ملاقات کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کملا ہیرس کا کہنا تھا کہ انہوں نے غزہ میں انسانی بحران پر بات چیت کی ہے، اسرائیل کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے لیکن وہ کس طرح سے اپنا دفاع کرتا ہے اس بات سے فرق پڑتا ہے۔کملا ہیرس نے امریکیوں پر زور دیا کہ وہ خطے کی پیچیدگی، اہمیت اور تاریخ کو سمجھنے کی کوششوں کی حوصلہ افزائی کریں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مارچ میں کملا ہیرس نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ اسرائیل غزہ میں اپنی زمینی کارروائی کے دوران انسانی تباہی کو کم کرنے کے لیے زیادہ کوشش نہیں کر رہا۔ بعد میں ایک بیان میں انہوں نے غزہ کے علاقے رفح میں پناہ گزینوں کے کیمپ پر حملے پر اسرائیل کے اس کے لیے نتائج ہونے کو بھی مسترد نہیں کیا۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران غزہ معاملے پر بات کرتے ہوئے امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے سخت لہجہ اختیار کیا جس سے تاثر گیا کہ اگر وہ منتخب ہو جاتی ہیں تو مستقبل میں نیتن یاہو سے مزید جارحانہ انداز میں پیش آ سکتی ہیں۔وائٹ ہائوس کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق نیتن یاہو کی پہلے صدر بائیڈن سے ملاقات ہوئی جس میں امریکی صدر نے ان سے کہا کہ انہیں غزہ میں جنگ بندی تک پہنچنے اور امداد کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر