جماعت اسلامی بڑا پلان بنا کر آئی ہے، خالی ہاتھ نہیں جائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی بڑا پلان بنا کر آئی ہے، ہم خالی ہاتھ واپس نہیں جائیں گے۔آئی ایٹ اسلام آباد میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چھاپوں اور گرفتاریوں کے باوجود اتنی بڑی تعداد میں عوام اسلام آباد پہنچے ہیں، ظلم کا یہ نظام ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے، آئی پی پیز کو مسلط کر رکھا ہے اور اربوں روپے کھا جاتے ہیں۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم 25 کروڑ عوام کو انصاف دلانے کیلیے یہاں آئے ہیں، اب پورا پاکستان اس دھرنے کی طرف دیکھ رہا ہے، دھرنے کا ابھی آغاز ہوا ہے انشااللہ ہم یہاں ہی رہیں گے، گرفتاریوں سے خوفزدہ ہونے والے لوگ ہم نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آئی پی پیز کو بند کرنا ہوگا اور بجلی کا بل کم کرنا ہوگا، ٹیکسوں کو کم کرنا ہوگا، دھرنا ابھی شروع ہوا ہے ختم نہیں ہوا، ہمارے کارکنان کو گرفتار کیا گیا انہیں رہا کرنا ہوگا، گرفتار لوگوں کو رہا کرنا ہوگا دوسرا کوئی راستہ نہیں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف بجلی کے بم گراتے ہو اور آئی پی پیز کو مسلط کرتے ہو، دوسری طرف اپنی فسطائیت کا بھی مظاہرہ کرتے ہو، پولیس والوں سے نہیں لڑیں گے وہ تو خود افسران سے پریشان ہیں، پورا پاکستان اس وقت دھرنے کے شرکا کی جانب دیکھ رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت فارم 47 کی پیداوار ہے، ہماری قیادت اور دفاتر پر چھاپے مارے گئے، ہم پرامن لوگ ہیں قانون ہاتھ میں لینے والے نہیں، ایک ہزار لوگوں کو پکڑو گے تو ایک لاکھ لوگ اور آئیں گے، پولیس ہمارے راستے میں رکاوٹ نہ بنے ہم پرامن لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارا راستہ روکا گیا تو پلان بی کے پہلے مرحلے پر عمل کیا، ہمارا پلان بی کا دوسرا مرحلہ مری روڈ ہے، اب ایک دن کا دھرنا نہیں بلکہ ریلیف لینے آئے ہیں عوام کو انصاف دلائیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر