احتجاج و دھرنے، جڑواں شہروں میں ٹریفک پولیس کی جانب سے 8 مقامات پر ڈائیورژن بنادیئے گئے

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) تحریک انصاف کا احتجاج ،جماعت اسلامی کا دھرنا اسلام آباد اور راولپنڈی انتظامیہ نے جڑواں شہروں میں پی ٹی آئی کے احتجاج اور جماعت اسلامی کے دھرنے کی کال کے سبب شہر کے 8 مقامات پر ڈائیورژن بنادیئے گئے ہیں۔ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ روات راولپنڈی ٹی چوک بند ہونے پر صدر راولپنڈی کا روٹ استعمال کیا جائے اور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹر وے استعمال کی جائے۔ٹریفک پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ سری نگرہائی وے بند ہونے پر پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد اور کرنل شیر خان روڈ استعمال کریں۔اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ فیض آباد بند ہونے پر کھنہ پل، لہتراڑ روڈ، پارک روڈ اور کیپٹین طفیل شہید روڈ استعمال کریں،اسی طرح زیرو پوائنٹ بند ہونے پر فیصل ایوینو اور جناح ایونیو استعمال کریں۔ٹریفک پولیس نے کہا ہے کہ شہری ایمبیسی روڈ بند ہونے پر شہید ملت روڈ، چائنا چوک انڈر پاس اور سیوینتھ ایونیو کا استعمال کریں۔اسی طرح روات ٹی چوک بند ہونے پر شہری راولپنڈی صدر روڈ استعمال کریں، پشاور جی ٹی روڈ بند ہونے کی صورت میں موٹر وے استعمال کی جائے، سری نگر ہائی وے جی14بند ہونے کی صورت میں پشاور روڈ، جی ٹی روڈ، میرآباد اور کرنل شیرخان روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق فیض آباد مری روڈ بند ہونے پر راولپنڈی سے آنیوالے نائنتھ ایونیو استعمال کریں، ڈھوکری چوک، سرینا ہوٹل بند ہونے کی صورت میں شہری سری نگر ہائی وے سیونتھ ایونیو استعمال کریں اور ایمبیسی روڈ بند ہونیکی صورت میں شہیدِ ملت روڈ، چائناچوک انڈرپاس یا سیوینتھ ایونیو استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ٹریفک پولیس کے مطابق ڈی چوک، نادرا چوک اور سرینا کی عقبی سائیڈ بند کردی گئی ہے۔راولپنڈی ٹریفک پولیس کے مطابق مری روڈ اور اسلام اباد جانے روڈ بند ہیں شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ متبادل راستوں کا استعمال کریں



  تازہ ترین   
پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر