راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی،مہنگائی اور افسر شاہی کے خلاف دھرنا، قافلے چل پڑے جڑواں شہروں میں پولیس قانون نافذ کرنیوالے اداروں اور پیراملٹری فورسز کی جانب سے لا ء اینڈ آرڈرکی صورت حال برقرار رکھنے کیلئے مری روڈ سے اسلام آباد ،فیض آباد کو مکمل سیل کر دیا گیا،ہائی وے فیض آباد،پیرودہائی،پشاور موڑ،راستے مکمل بند،کنٹینر لگا دئیے گیے راولپنڈی میں سیکورٹی ہائی الرٹ تین ہزار پولیس اہلکار اہم مقامات پر تعینات کر دیئے ۔جماعت اسلامی کے زمہ داران کارکنان کی پکڑ دھکڑ گزشتہ رات سے جاری سینکڑوں کارکنان گرفتار کر لیے متعدد پر دفعہ 144کی خلاف کرنے پر مقدمہ درج،احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس مکمل بند کر دی گئی،فیض آباد کے مقام پر راولپنڈی پولیس تعینات کر دی گئی،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کر دیئے گئے،جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے مہنگی بجلی اور مہنگائی کے خلاف جمعہ کو اسلام آباد میں دھرنے کے اعلان پر جماعت اسلامی کی جانب سے کارکنان کی گزشتہ رات سے گرفتاروں کا سلسلہ تاحال جاری ہے ۔حکومت ہنکاب نے گزشتہ رات سے پورے صوبہ میں دفعہ 144کا نفاذ کر دیا ہے جلسے جلوس اجتماعات پر مکمل پابندی لگائی گی ہے۔راولپنڈی اسلام آباد کی انتظامیہ نے جڑواں شہروں کے سنگم پر راولپنڈی سے اسلام اباد ہونے داخلی رستوں کو مکمل سیل کیا گیا ہے جہاں وفاقی پولیس اور پنجاب پولیس سمیت رنجیرز کے دستوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے،کسی بھی ممکنہ اجتماع اور جلوس کو روکنے کے لیے راولپنڈی اور اسلام آباد پولیس کی اینٹی رائٹ فورس فیض آباد پل پر تعینات کر دی گئی ہیں۔ فیض آباد پل پر آنسو گیس کے شیل، ربڑ کی گولیاں اور دیگر سامان پہنچا دیا گیا ہے۔دونوں شہروں کی انتظامیہ نے اسلام آباد کے تمام داخلی راستوں پر بھاری پولیس نفری تعینات کردی ہے سیکورٹی اور امن کو قائم رکھنے کے لیے راولپنڈی میں تین ہزار مسلح پولیس اہلکار مختلف مقامات پر تعینات کیے گیے ہیں۔مری روڈ لیاقت باغ اور چاندنی چوک پر پولیس کی نفری تعینات ہے، پولیس نے قیدی وینز بھی لیاقت باغ پہنچادیں ہیں، راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والے راستے اور راولپنڈی میں میٹرو بس سروس بھی بند کردی گئی ہے۔انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے فیض آباد میں کنٹینرز لگا دیے گئے ہیں۔مری روڈ پر بھی کنٹینرز پہنچا دیے گئے ہیں۔اسلام آباد ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد کا داخلی راستہ مارگلہ روڈ پر کنٹینر لگا کر بند اور داخلی راستے پر پولیس کی نفری تعینات کردی گئی ہے۔دوسری جانب جمعہ کے روز اسلام آباد کے مختلف مقامات سے جماعت اسلامی کے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کو خبر دار کیا ہے کہحکومت ہمارے دھرنے میں رکاوٹ نہ ڈالے، ورنہ حالات خراب ہوں گے، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے اپنے پیغام میں کارکنان کو کہا ہے کہ وہ جہاں بھی رکاوٹیں ملیں وہی پر دھرنا دے دیں۔ جبکہ ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ ایکسپریس چوک سے 5 کارکنان کو حراست میں لیا گیا، اور جڑواں شہروں سے ہمارے متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا ہے حکومت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے پرامن مظاہرین کو اشتعال دلا رہی ہے۔جماعت اسلامی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارکنان کو فی الفور رہا نہیں کیا گیا تو حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔ترجمان جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بلوں اور مہنگائی کے خلاف دھرنا ضرور ہو گا، قافلے اسلام آباد کی طرف رواں دواں ہیں۔ایسے میں امیرِ جماعت حافظ نعیم الرحمن اور نائب امیر لیاقت بلوچ بھی اسلام آباد میں موجود ہیں۔جماعتِ اسلامی نے لیاقت بلوچ کے گھر چھاپے میں دو ملازمین، لاہور، گجرات، وہاڑی، سرگودھا، حافظ آباد اور فیصل آباد سے متعدد کارکنان کو حراست میں لیے جانے کا دعوی بھی کیا ہے۔۔
جماعت اسلامی کا مہنگی بجلی، مہنگائی اور افسر شاہی کے خلاف دھرنا، قافلے چل پڑے



