امریکا کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر آتشزدگی ،4افراد زخمی، ٹرمینل خالی کرا لیا گیا

؎نیویارک (نیشنل ٹائمز) امریکی شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئر پورٹ کے ایک ٹرمینل میں آگ لگنے سے 4افراد زخمی ہو گئے، عرب میڈیا کے مطابق آتشزدگی کا واقعہ گزشتہ روز صبح 7بجے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر 8میں پیش آیا جس کے بعد مسافروں کو باہر نکال لیا گیا،نیویارک پورٹ اتھارٹی کے ترجمان سٹیو برنز نے کہا کہ اس واقعے کے بعد 4افراد معمولی زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام اس واقعے کی وجوہات کے بارے میں مزید تحقیقات کر رہے ہیں۔ایئرپورٹ حکام نے اپنے بیان میں بتایا کہ اس حادثے کی وجہ سے کچھ دیر کے لیے پروازیں متاثر ہوئیں تاہم سوا آٹھ بجے تک تمام پروازوں کو بحال کر دیا گیا۔ جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے ٹرمینل نمبر آٹھ پر اہم ایئرلائنز کے طیارے کھڑے ہوتے ہیں جن میں امریکن ایئر لائنز، برٹش ایئرویز، کیتھی پیسیفک اور قنطاس شامل ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر