اسرائیل کا خان یونس میں تیسرا آپریشن، بمباری میں 84فلسطینی شہید، 329زخمی

غزہ (نیشنل ٹائمز) اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ فلسطینی علاقے خان یونس میں تیسری بار آپریشن شروع کر دیا گیا، حملوں میں 24گھنٹوں کے دوران 84 فلسطینی شہید جبکہ 329زخمی ہو گئے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق صیہونی فوج کی جانب سے غزہ کے مشرقی علاقے خان یونس کی رہائشی عمارتوں اور بے گھر فلسطینیوں کے خیموں پر بمباری کی گئی جس کے نتیجے میں 84نہتے فلسطینی شہید جبکہ 329زخمی ہوئے ہیں،مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بمباری کے نتیجے میں تباہ ہونے والے ملبے کے نیچے 30سے زائد افراد دبے ہوئے ہیں، تازہ حملوں کے بعد شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 39ہزار 90 ہو گئی جبکہ 90ہزار 147زخمی ہوئے ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی افواج نے لاکھوں بے گھر فلسطینیوں کو دوبارہ جبری بے دخلی کا حکم دے دیا جبکہ اسرائیلی فورسز کو غزہ کے 80فیصد حصے پر کنٹرول حاصل ہو گیا ہے، قبضے کے بعد لاکھوں فلسطینی محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر