پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ موخر نہیں ہوا، ثبوت اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں، عطا تارڑ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ تحریک انصاف پر پابندی کا فیصلہ موخر نہیں ہوا، کابینہ میں وہ چیز آتی ہے جس پر حتمی مشاورت ہوگئی ہو،پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے ثبوت اور شواہد اکٹھے کئے جا رہے ہیں۔ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے اتحادیوں اور قانونی ماہرین سے مشاورت ہورہی ہے،پی ٹی آئی پر پابندی کا معاملہ ہم نے کبھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں رکھا ہی نہیں تھا،وفاقی کابینہ اجلاس کا ایجنڈا کلیئر تھا جو2دن پہلے ہی آگیا تھا۔وزیرقانون نے بھی کہا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے سنجیدگی سے غور ہو رہا ،صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے بھی حوصلہ افزا رسپانس ہے،صدر مملکت سے جب بھی میٹنگ ہوئی ہے ان کی طرف سے مکمل حمایت کااظہار کیا گیا۔ہم چاہتے ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے قانونی طور پر مکمل تیاری کی جائے،اصولی فیصلہ ہوجائے تو اس کواعلان کرنے میں کوئی حرج نہیں،ہماری لیگل ٹیم پیپلزپارٹی کی لیگل ٹیم کے ساتھ رابطے میں ہے۔وزیر اطلاعات نے کہا پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے پیپلز پارٹی کے ساتھ کوئی ڈیڈ لاک نہیں،مستقبل قریب میں پی ٹی آئی پر پابندی کا بالکل امکان ہے،کسی کو شک نہیں کہ پی ٹی آئی دہشتگرد جماعت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے 9مئی کواداروں پر حملے کئے، ڈیجیٹل دہشتگردی بھی کی،آج تک کسی نے معاشرے کو تقسیم نہیں کیا جتنا انہوں نے کیا،انہوں نے دہشتگردوں کو دوبارہ پاکستان میں بسایا ہے۔سائفر کا لہرانا اورپھر کہنا کہ اس کے ساتھ کھیلنا ہے،یہ تمام باتیں ریکارڈ پر ہیں،پی ٹی آئی اور پاکستان ساتھ نہیں چل سکتے،یہ وہ شخص ہے جس کی تینوں بہنیں کورکمانڈر ہائوس کے باہر تھیں۔کچھ سہولت کاری اور گڈ ٹوسی یو کی باقیات بھی ہیں،فارن فنڈنگ کا کیس فیلڈ کے اندر ہے،پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے قانونی طور پر بھی بہت ثبوت ہیں،ملٹری کورٹس میں میرٹ پر کیسز گئے ہیں۔ہماری تو ایسی کوئی میٹنگ نہیں ہوتی جس میں کہا جائے اے سی بند کردو،ہرقانون کے تحت عدالتیں بنتی ہیں،انہوں نے کہا پیکا کا قانون ہے ،پیکا کی عدالتیں بنیں گی،عدالتیں کابینہ کی منظوری سے ہی قائم ہوتی ہیں۔اسپیشل لا کے تحت اسپیشل عدالتیں بنتی ہیں،پیکا عدالتوں سے متعلق فیصلہ ایک دو دن میں سامنے آجائے گا،وزیرقانون پیکا عدالتوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دیں گے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر