جوبائیڈن کورونا سے صحتیابی کے بعد منظر عام پر آگئے

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) کورونا میں مبتلا امریکی صدر جوبائیڈن صحتیابی کے بعد منظر عام پر آگئے اور حکومتی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر 81 سالہ جوبائیڈن وائٹ ہاوس پہنچ گئے جس سے ان کے انتقال کرجانے کی افواہیں دم توڑ گئیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی غیر حاضری پر where is joe ٹاپ ٹرینڈ رہا تھا۔ ڈیموکریٹس کے حامیوں کا کہنا تھا کہ امریکی صدر جوبائیڈن کی یہ غیر حاضری کورونا ٹیسٹ کے مثبت آنے کی وجہ سے تھی اور جیسے یہ ٹیسٹ منفی آیا۔ صدر جوبائیڈن منظر عام پر آگئے۔امریکی حکام کا بھی کہنا ہے کہ صدر جوبائیڈن نے کورونا میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ریاست ڈیلاویئر میں 5 روز اپنے گھر میں خود کو قرنطینہ کیے رکھا۔امریکی صدر جوبائیڈن جو اب صدارتی ریس دستبردار ہوچکے ہیں اور ان کی جگہ حریف امیدوار ٹرمپ کا مقابلے کرنے کے لیے کملا ہیرس اب ڈیموکریٹس کی امیدوار ہیں۔جوبائیڈن نے وائٹ ہاوس پہنچے پر مختصر گفتگو میں کہا کہ وہ خود کو بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر