وفاقی کابینہ اجلاس، پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ مؤخر

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف پر پابندی لگانے اور سابق صدر عارف علوی ،سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سور ی کیخلاف آرٹیکل 6لگانے کا معاملہ مؤخر کر دیاگیا،حکومت پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حوالے سے پیپلزپارٹی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریگی، وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی، سابق صدر عارف علوی، بانی چیرمین پی ٹی آئی اور قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 لگانے کا معاملہ بھی زیر غور آیا تاہم کابینہ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 کا معاملہ موخر کردیا۔حکومت نے معاملے پر پیپلز پارٹی اور اتحادی جماعتوں سے مشاورت کا فیصلہ کیا جس کے بعد معاملہ کابینہ میں پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں بیرونی سرمایہ کاروں کو ویزا فری انٹری کی سمری اور ایس ای سی پی ایکٹ کے تحت خصوصی عدالتوں کا معاملہ بھی زیر غور لایاگیا۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میںپاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو، متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تقرری کی منظوری دی گئی اور نجکاری کمیشن کے ارکان کی تعداد میں اضافہ کی سمری بھی پیش کی گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاءاللہ تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا۔
سابق صدر عارف علوی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کا کیس چلایا جائے گا۔تینوں افراد کے خلاف وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد ریفرنس سپریم کورٹ کو بھجوایا جائے گا۔ ان کے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ بلاک کئے جائیں گے، پارلیمان سے قرارداد منظور کی جائے گی، آئین اور قانون کے دائرے کے اندر رہتے ہوئے ان کے خلاف کارروائی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند روز سے ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی تھی ۔ سات خون معاف کے نام سے ایک فلمی ٹریلر چلایا جارہاتھا۔ بتایا جارہا تھا کہ ہم بہت طاقتور ہیں۔ بس اب بہت ہو گیا۔عطاءاللہ تارڑ کایہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بدترین لیڈر ہے اس نے بہن بیٹیوں کو جیلوں میں ڈالنے کی روایات ڈالی تھیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے ایوان میں کہاتھا ہم میثاق معیشت کرنے کو تیار ہیں، لیکن ہماری دانشمندی کو ہماری کمزوری سمجھا گیاتھا۔
پاکستان تحریک انصاف پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا تھا حکومت پی ٹی آئی پر پابندی کیلئے سپریم کورٹ میں کیس دائر کرے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ بہت واضح ثبوت موجود ہیں کہ پی ٹی آئی پر پابندی لگائی جائے۔ آئین حکومت کو ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث جماعت پر پابندی لگانے کا اختیار دیتا ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر