پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں، دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے، صدر زرداری

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مزید وسعت دینے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے تعلقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں، ترکمانستان کو گوادر بندرگاہ کو علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ انہوں نے یہ بات سے ترکمانستان کی کابینہ کے ڈپٹی چیئرمین اور وزیر خارجہ راشد میردوف سے گفتگو کے دوران کہی جنہوں نے منگل کو یہاں ان سے ملاقات کی ملاقات کی ہے۔ آصف علی زرداری نے ترکمانستان کے ساتھ تعلقات مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور کہا کہ پاکستان اور ترکمانستان کے تعلقات خطے میں امن اور خوشحالی کے مشترکہ وژن پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطحی دوروں کا تبادلہ دوطرفہ تعاون مزید مضبوط بنانے کی باہمی خواہش کا مظہر ہے، ترکمانستان کو گوادر بندرگاہ کو علاقائی تجارت کے فروغ کیلئے فائدہ اٹھانا چاہیے ۔ آصف علی زرداری نے دونوں ممالک میں تجارتی، اقتصادی، سرمایہ کاری اور ثقافتی تعلقات بڑھانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ترکمانستان کے طلبا پاکستان کے طبی اداروں سے تعلیم حاصل کر سکتے ہیں۔ ترکمان وزیرخارجہ راشد میردوف نے دونوں برادر ممالک کو ملانے کیلئے موٹر ویز اور ریلوے کی تعمیر پر زور دیا ۔ اس موقع پر راشد میردوف کا کہنا تھا پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان خوشگوار تعلقات ہیں، ترکمانستان پاکستان کے ساتھ اقتصادی، ثقافتی اور تعلیمی تعاون کا فروغ جاری رکھے گا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر