وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب، 6 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس صبح ساڑھے دس بجے طلب کیا گیا ہے جس میں کابینہ 6 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔دوست ممالک کے سرمایہ کاروں کو ویزا فری داخلہ دینے کے لئے وزارت داخلہ کی سمری پر غور کیا جائے گا جب کہ ایس ای سی پی ایکٹ 1997 کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کی سمری پر غور کیا جائے گا۔علاوہ ازیں کابینہ پائیدار ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی منظوری دے گی جب کہ نجکاری کمیشن کے بورڈ کے اراکین کی تعداد میں اضافے کی سمری پر غور ہوگا۔متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی، اجلاس میں وفاق کی سال 22-2021 اور 23-2022 کے لئے پالیسیوں پر عملدرآمد کی رپورٹ کابینہ کو پیش کی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر