اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہبازشریف نے فلسطین کے حوالے سے بیجنگ اعلامیہ کا خیرمقدم کیا ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اہم سفارتی کامیابی حاصل کرنے پر جمہوریہ چین کی کاوشوں کو سراہتے ہیں، طویل عرصے سے فلسطینی عوام نے درد اور تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیکھا۔شہباز شریف نے کہا کہ معاہدہ خطے میں دیرپا امن کی امید جگاتا ہے، دنیا کو فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کا فلسطین کے حوالے سے بیجنگ اعلامیہ کا خیرمقدم



