وزیراعظم نے 10 وزارتوں کو پیشہ ورانہ مشیر رکھنے کی اجازت دے دی

اسلام آ باد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم شہباز شریف وزارتوں اور بیوروکریسی کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔ وزارتوں کی قابل عمل ترقیاتی منصوبے بنانے کی عدم صلاحیت کا نوٹس لے لیا۔ وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت 10 وزارتوں میں کنسلٹنٹ رکھنے کی اجازت دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سرکاری افسران کی محدود صلاحیت اور ناقص کارکردگی کے باعث ترقیاتی بجٹ پورا خرچ نہیں ہوتا۔ وزارتوں کا ترقیاتی بجٹ لیپس نہیں ہونا چاہیے۔ وزارتیں بہتر اور قابل عمل ترقیاتی منصوبوں اور ان کی تیزی سے تکمیل کی پلاننگ کریں۔ وزیراعظم نے وزارت آئی ٹی سمیت 10 وزارتوں کو پیشہ وران مشیر رکھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ ضرورت پڑنے پر مزید وزارتوں کو بھی پیشہ ورانہ مشیر رکھنے کی اجازت دی جائے گی۔ وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ پیشہ ور ماہرین کی خدمات حاصل کرنے سے وزارتوں کی کارکردگی میں بہتری آئے گی۔ وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ جس وزارت نے کنسلٹنٹ رکھنا ہوگا اس کی فاسٹ ٹریک پر منظوری دی جائے گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر