اس وقت ٹیکنوکریٹس حکومت ہے نہ ہی مارشل لا کی کوئی صورتحال، حکومت کو خطرہ (ن)لیگ کے اندر جاری اقتدار کی جنگ سے ہے، فیصل واوڈا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ حکومت کو خطرہ (ن)لیگ کے اندر جاری اقتدار کی جنگ سے ہے ،آئی ایم ایف نے وزیر خزانہ سے ڈیل کرلی۔ مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوگا۔ ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آ رہا آئینی بریک ڈائون کی بات کہاں سے نکل رہی ہے، اس سے بہتر ہے وزرگ ا اپنی نالائقی مان لیں تو قوم زیادہ عزت کرے گی، اس وقت نہ ٹیکنوکریٹس حکومت نہ ہی مارشل لا کی کوئی صورتحال ہے، حکومت کو خطرہ ن لیگ کے اندر جاری اقتدار کی جنگ سے ہے،(ن) لیگ اپنے جھگڑے نپٹائے ملک کو سیاسی عدم استحکام کی طرف کیوں لے کر جارہی ہے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ معاشی اشاریئے ٹھیک جارہے ہیں، آئی ایم ایف نے وزیرخزانہ سے ڈیل کرلی ہے، شرح سود نیچے آگئی ہے اس کا مطلب مہنگائی کم ہورہی ہے، بجلی کے معاہدوں پر آئی پی پیز سے بات کرنی چاہیے، آئی پی پیز کو ڈالرز میں ادائیگی کے معاہدے بھی انہی سیاسی جماعتوں نے کیے تھے، آئی پی پیز بجلی دیں نہ دیں حکومت انہیں پیسے دے گی ایسے معاہدوں کے پیچھے کک بیکس ہیں۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوگا، الیکشن کمیشن، پارلیمنٹ، سپیکر قومی اسمبلی اور صدر مملکت کھڑے ہوں گے، آئین میں ترمیم کرنا پارلیمنٹ کا آئین کی تشریح کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے، یہ بھی مثال ہے آئین میں کہیں نہیں لکھا کہ تشریح کرنا سپریم کورٹ کا کام ہے، آئین میں3 دن لکھے ہیں تشریح میں15دن دیدیئے گئے، مخصوص نشستوں کے کیس میں مدعی سنی اتحاد کونسل تھا رزلٹ پی ٹی آئی کو مل گیا۔ فیصل واوڈا نے کہا کہ پارلیمنٹ کی رائے میں آئین سے باہر جاکر یہ کام ہورہا ہے، اس تاثر کو ختم کرنا ہے کہ جوڈیشل مارشل لا لگ گیا ہے۔9 مئی پر اسٹیبلشمنٹ بہت واضح ہے، آئندہ جتنے بھی آرمی چیفس آجائیں فوج اپنی لڑائی میں مستقل رہے گی، سیاسی جماعتوں میں بھی اچھے لوگ ہیں انہیں آگے آنے دیا جائے، میری 90فیصد پیشگوئیاں درست ثابت ہوئی ہیں، ستمبر اکتوبر میں سیاست میں گرمی ہوگی مگر حکومت کو خطرہ نہیں ہے، پی ٹی آئی میں فارورڈ بلاک کی شدت سے ضرورت نہیں ہے، فارورڈ بلاک بھی چھانٹ کر لایا جائے گا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا حکم، اسلام آباد انتظامیہ کی نظرثانی کی جلد سماعت کی درخواست دائر
ایرانی ہیکرز کے برطانیہ پر پہلے سائبر حملے کا انکشاف، پاور پلانٹ 4 روز تک بند رہا
جڑواں شہروں میں شدید بارش، انڈر پاسز پانی سے بھر گئے، نالہ لئی میں طغیانی
نائیجیریا میں مسلح افراد کے متعدد دیہات پر حملے، 40 افراد ہلاک، 100 سے زائد اغوا
تجارتی مذاکرات ناکام، کینیڈا کا بھی امریکا پر 50 فیصد ٹیرف لگانے کا اعلان
امریکی جج نے پاکستان سمیت 75 ممالک پر امیگریشن ویزا پابندی ختم کر دی
ایرانی بسیج کمانڈر کا امریکا کی ایران مخالف پالیسی میں تبدیلی کا دعویٰ
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر