بڑھتی علاقائی کشیدگی میں یمن پراسرائیلی حملے باعث تشویش ہیں ، اقوام متحدہ

جنیوا(نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی میں یمن پر اسرائیلی حملوں پر گہری تشویش ہے، ان حملوں میں مبینہ طور پر 6افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہوئے ۔عالمی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے یمن کے بندرگاہ کے حامل شہر الحدیدہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں پر ردعمل کا اظہار کیا ہے ، اس حملے میں مبینہ طور پر کم از کم چھ افراد ہلاک اور 80سے زائد زخمی ہوئے۔سیکرٹری جنرل نے تنازع میں شامل تمام فریقوں سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اسرائیل نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے جو ہفتے کے روز کیے گئے ، اس جنگ نے پہلے ہی یمن میں صحت کی دیکھ بھال سمیت بیشتر شعبوں کو تباہ کر دیا ہے اور یہ دنیا کے بدترین انسانی بحرانوں میں سے ایک ہے،انہوں نے کہاکہ یمن کی نصف آبادی(تقریبا 18.2ملین افراد )کو کسی نہ کسی شکل میں مدد کی ضرورت ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر