بلوچستان، حالیہ بارشوں سے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق، 31 زخمی

کوئٹہ (نیشنل ٹٓئمز) بلوچستان میں حالیہ بارشوں سے مختلف واقعات میں 10 افراد جاں بحق جبکہ 31 زخمی ہوگئے۔ حالیہ بارشوں سے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہونے والے نقصانات پر صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق صوبے میں مون سون بارشوں سے کئی اضلاع میں جانی و مالی نقصانات ہوئے، حالیہ بارشوں کے دوران 7 جون سے اب تک 10 افراد جاں بحق ہوئے، چھتیں اور دیواریں گرنے سمیت مختلف واقعات میں 31 افراد زخمی ہوئے۔ پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ جاں بحق اور زخمیوں میں بچے بھی شامل ہیں، بارشوں کے دوران صوبے کے مختلف اضلاع میں 89 مکانات مکمل جبکہ 170 کو جزوی نقصان پہنچا، بارشوں کے دوران مجموعی طور پر 1799 افراد متاثر ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق بارشوں سے 17 کلومیٹر سڑکیں جبکہ 310 ایکڑ زرعی زمینیں متاثر ہوئیں۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں مون سون بارشوں کے دوران ڈیمزکی صورتحال نارمل ہے، بلوچستان میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع میں پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے امداد ی سرگرمیاں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر