ایوارڈ شو میں اقراء کو پروپوز کرنے کا مقصد شو کو وائرل کرنا تھا‘ یاسر حسین

کراچی (نیشنل ٹائمز) معروف اداکار یاسر حسین نے ایوارڈ شو میں اقرا عزیز کو شادی کیلئے پروپوز کرنے بارے سالوں بعد پردہ ہٹادیا۔یاسر حسین اور اقرا عزیز نے پسند کی شادی کی تھی اور اقرا کو شادی کیلئے پروپوز کرنے کیلئے یاسر نے ایک منفرد انداز اپناتے ہوئے 7 جولائی 2019 کو لکس اسٹائل ایوارڈز میں سب کے سامنے منگنی کی انگوٹھی پہنائی تھی۔اقرا عزیز کو پروپوز کرتے ہوئے یاسر حسین جذباتی ہوگئے تھے اور ان کے رخسار کا بوسہ بھی لے لیا تھا جسکو سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔یاسر حسین نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے پروپوزل کی حقیقت بتاتے ہوئے کہا کہ وہ پروپوزل پہلے ہی پلان کرلیا گیا تھا کیونکہ فریحہ الطاف لکس اسٹائل ایوارڈز کیلئے کچھ وائرل کانٹینٹ چاہتی تھیں جس کی ڈور محبت اور عشق سے جڑی ہو اور وہ جانتی تھیں کہ میں اقرا سے شادی کرنے والا ہو اس لیے ان کے ذہن میں یہ خیال آیا۔انہوں نے کہا کہ وہ مومنٹ لکس اسٹائل ایوارڈز کا آئیکونک مومنٹ اس لیے ثابت ہوا کیونکہ بعد میں ہم دونوں کی شادی بھی ہوگئی۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر