اسرائیلی فورسز کا یمن کی بندرگارہ پر حملہ،3 افراد جاں بحق ،80 سے زائد زخمی

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیل نے حوثیوں کی جانب سے تل ابیب پر ڈرون حملے کے بعد یمن کی بندرگاہ پر حملہ کر دیا۔ یمنی میڈیا کے مطابق حملوں میں حدیدہ پورٹ کی آئل تنصیبات کو نشانہ بنایاگیا جبکہ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ حدیدہ میں حوثیوں کے فوجی اہداف کو نشانہ بنایا، بندرگاہ پر فضائی حملے کیے جس میں 3 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ اسرائیل نے جنوبی لبنان میں حملے کرکے حزب اللہ کے اسلحہ ڈپو کو نشانہ بنانے کا دعوی کیا ہے، یمنی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے لڑاکا طیاروں کے ذریعے حدیدہ میں آئل تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ ادھر حوثی گروپ نے اسرائیل کو موثر جواب دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں اہم اہداف کو نشانہ بنائیں گے اورفلسطینیوں کی حمایت میں فوجی آپریشن جاری رکھیں گے۔ یاد رہے کہ جمعہ کو اسرائیل کے دارالحکومت تل ابیب میں سفارتخانوں کے قریب عمارت پر ڈرون حملے میں ایک شخص ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے تھے۔ واضح رہے یمن کے حوثیوں نے اسرائیل پر ڈرون حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ڈرون حملے کو 7 اکتوبر 2023 میں ہونے والے حماس کے حملے کے بعد ایک بڑی کارروائی قرار دیا تھا۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر