برطانیہ نے پاکستان کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

لندن/اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) برطانیہ نے اپنے شہریوں کو پاکستان میں سفر کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کردی ۔ برطانوی حکومت نے اپنے شہریوں کو پاک افغان سرحد، خیبر پختون خوا کے شہروں اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں سفر نہ کرنے، اس کے علاوہ آزاد جموں کشمیر میں ایل او سی کے اطراف میں 10 میل تک سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔برطانوی ایف سی ڈی او نے اپنے شہریوں کو باجوڑ، بنوں، بونیر چارسدہ، ڈیرہ اسماعیل خان اور ضلع خیبر کے سفر سے بھی روک دیا ہے جبکہ برطانوی شہریوں کو کوہاٹ، کرم، لکی مروت لوئردیر، مہمند اورکزئی، پشاور شہر، سوات اور ٹانک کا سفر نہ کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔برطانوی حکام کے مطابق برطانوی شہری شمالی وزیرستان، اپرجنوبی وزیرستان لوئر، جنوبی وزیرستان، اس کے علاوہ مانسہرہ اور چلاس کے درمیان براستہ بٹہ گرام، بشام، داسو اور قومی شاہراہ این 15 پر بھی سفر نہ کریں۔ایف سی ڈی او نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ برطانوی شہری مردان رنگ روڈ کے شمال سے چترال شہر تک قومی شاہراہ این 45 پر بھی سفر نہ کریں، جبکہ برطانوی ایف سی ڈی او نے اپنے شہریوں کو تمام صوبہ بلوچستان ما سوا بلوچستان کے جنوبی ساحلی علاقوں کے سفر سے روک دیا ہے۔ اسی طرح بلوچستان کے جنوبی ساحلی علاقوں میں قومی شاہراہ این 10 موٹروے، اور این 25 سے بلوچستان سندھ بارڈر بشمول گوادر شہر کا بھی غیر ضروری سفر نہ کیا جائے ، جبکہ برطانوی ایف سی ڈی او نے نواب شاہ سمیت سندھ کے تمام شمالی اضلاع کے سفر سے بھی اپنے شہریوں کو روک دیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر