تحریک تحفظ آئین پاکستان کا بانی پی پی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی، مینڈیٹ کی واپسی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے آئندہ جمعہ کو ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) تحریک تحفظ آئین پاکستان نے کہا ہے کہبانی پی پی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے آئندہ جمعہ کو ملک گیر پرامن احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ فارم 47 کی حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں نئے عام انتخابات کروائے جائیں ،بنوں امن مارچ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کی تحقیقات کیلئے حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے،صوبے کے آئی جی اور چیف سیکریٹری کو فوری برطرف کیا جائے، ملک میں مہنگائی کم کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے اور قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیا جائے۔تفصیلات کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا اہم ہنگامی اجلاس سینیئر سیاستدان محمود خان اچکزئی کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین بیرسٹر گوہر علی خان، سیکریٹری جنرل و قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی عمر ایوب، قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر شبلی فرازاور مرکزی سیکریٹری اطلاعات رئوف حسن ،چئیرمین سنی اتحاد کونسل صاحبزادہ حامد رضا ، سربراہ مجلس وحدت مسلمین علامہ ناصرعباس اور جے یو آئی شیرانی گروپ کے سربراہ سید قاسم آغا نے بھی شرکت کی ۔ اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت آئندہ سیاسی لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سمیت دیگر اسیران کی رہائی کیلئے متفقہ طور پر قرارداد کی منظوری دی گئی جس میں کہا گیا کہ جھوٹے و بے بنیاد مقدمات میں جیل میں ناحق قید بانی پی ٹی آئی ، ان کی اہلیہ بشری بی بی سمیت تحریک انصاف کے تمام قائدین و کارکنان کو فوری رہا کیا جائے،بانی پی ٹی آئی اور پارٹی کے دیگر عہدیداران کے خلاف قائم مقدمات قوانین اور انصاف کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔ اجلاس میں ایک اور قرارداد کے ذریعے بنوں امن مارچ میں پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال کی تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا گیا اور کہا گیا کہ بنوں امن مارچ میں فائرنگ کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان کی تحقیقات کیلئے فوری آزاد جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔بنوں میں پرتشدد واقعات کی شفاف تحقیقات کیلئے حاضر سروس جج کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے جو کسی بھی قسم کے بیرونی دبا ئوسے آزاد ہو جبکہ خیبر پختونخوا کے موجودہ آئی جی اور چیف سیکریٹری صوبے میں امن قائم کرنے میں بری طرح ناکام ہو چکے ہیں لہذا ان کو فوری برطرف کیا جائے۔ ایک اورقرارداد میں ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی اور بجلی گیس کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافہ فوری واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا اور کہا گیا کہ پاکستان قوم بجلی گیس سمیت اشیائے خور ونوش کی قیمتوں میں تکلیف دہ اضافہ کی صورت غیر منتخب حکومت کی نااہلی کی قیمت ادا کر رہی ہے۔نااہل حکومت کے ظالمانہ اقدامات کے نتیجے میں عام آدمی کی زندگی اجیرن ہو چکی ہے اور وہ گھر کا سامان بیچ کرروز مرہ کے ضروری اخراجات پورے کرنے پر مجبور ہے۔حکومت مہنگائی کم کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے اقدامات اٹھائے اور قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیا جائے۔اجلاس میں مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا گیا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آئین و قانون کی فتح ہے ۔آئین و قانون کی بالادستی اور جمہوریت کی بحالی کیلئے عدلیہ کی کوششوں کو سراہتے ہیں، قراردادملک میں فوری نئے انتخابات کا مطالبہ بھی قرارداد کا حصہ عوام کی غیر منتخب اور غیر نمائندہ فارم 47 کی حکومت فوری مستعفی ہو اور ملک میں نئے عام انتخابات کروائے جائیں ۔ اجلاس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان نے ملک بھر میں آئندہ جمعہ بروز 26 جولائی بعد از نمازجمعہ احتجاج کا اعلان کردیا اور کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی قیدیوں کی رہائی اور مینڈیٹ کی واپسی سمیت دیگر مطالبات کی منظوری کیلئے اگلے جمعہ کو ملک گیر پرامن احتجاج



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر