چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کیخلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت دائر کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم جوڈیشل کونسل میں شکایت سابق اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنماء حلیم عادل شیخ، جسٹس ریٹائرڈ نورالحق قریشی اور شبیر احمد نے مشترکہ طور پر دائر کی ہے، شکایت کے متن میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور ارکان آئینی ذمے داری ادا کرنے میں ناکام رہے، انہوں نے تحریک انصاف کے مینڈیٹ اور عدالتی فیصلوں کو نیچا دکھانے کی کوشش کی، چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کے اقدامات سے 12 کروڑ سے زائد ووٹرز متاثر ہوئے، اس لیے چیف الیکشن کمشنر اور ارکان پر عائد الزامات کی انکوائری کی جائے۔
اسی طرح پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر کابھی کہنا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر مستعفی نہیں ہوتے تو سپریم جوڈیشل کونسل میں ریفرنس دائر کریں گے،ملک میں آرٹیکل 6 اس سے پہلے بھی لگ چکے ہیں ہمارے خلاف سیاسی بنیادوں پر تمام کاروائیاں کی جارہی ہیں، حکومت ایک دن پی ٹی آئی پر پابندی اور آرٹیکل 6 لگانے کا فیصلے کرتی ہے اور اگلے ہی دن اپنے اعلان پر شرمندگی کااظہار کرتی ہے ،حکومت کی بوکھلاہٹ صاف نظر آرہی ہے ، جعلی حکومت پی ٹی آئی کیخلاف انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہے لیکن ہم ان کی باتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کا سوچا بھی تو ہم عدالتوں کادروازہ کھٹکھائیں گے ، پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے پاپولر جماعت ہے، پیپلز پارٹی پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کے فیصلے میں حکومت کے ساتھ نہیں ہے، ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے کے حکومتی فیصلے کی مذمت کی ہے ، حکومت چاہتی ہے ملک سے پی ٹی آئی کا خاتمہ ہو جائے اور یہ اپنی من مرضیاں کرتے رہیں لیکن ان کو یہ معلوم نہیں کہ عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہے ، یہ ظلم کی رات جلد ختم ہونے والی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان کو زیادہ دیر اندر نہیں رکھا جاسکتا۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر