سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک سال کیلئے دو ایڈہاک ججز کے ناموں کی منظوری دے دی

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز) سپریم جوڈیشل کونسل نے ایک سال کیلئے دو ایڈہاک ججز کے ناموں کی منظوری دے دی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس قاضی فائزعیسیٰ کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس میں ایڈہاک ججز کی تقرری پر غور کیا گیا، سپریم جوڈیشل کونسل اجلاس میں متفقہ طور پر ایک سال کیلئے دو ایڈہاک ججز کے ناموں کی منظوری دے دی گئی ہے۔
بتایاگیا ہے کہ جسٹس منیب اختر نے دونوں ایڈہاک ججز کے ناموں کی مخالفت کی، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس یحیٰ آفریدی نے جسٹس مظہر عالم میاں خیل کی مخالفت کی ،دونوں ججز نے مئوقف اختیار کیا کہ جسٹس مظہر عالم میاں خیل ایڈہاک جج بننے سے انکار کرچکے ہیں، جسٹس سردار طارق مسعود کے نام پر سوائے جسٹس منیب اختر کے کمیشن کے تمام ارکان نے اتفاق کیا۔

یاد ریے کہ وفاقی حکومت نے سپریم کورٹ کے مقدمات کی جلد سماعت کیلئے 4 سابق ججز کو بطور ایڈہاک جج نامزد کرنے کی تجویز پیش کی تھی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روزجسٹس (ر) مقبول باقر نے بھی ایڈہاک جج کی ذمہ داری لینے سے معذرت کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ ایڈہاک جج کی پیشکش سے معذرت ذاتی وجوہات کی بناء پر کی تھی ۔ مجھ سے بطور سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے کیلئے رابطہ کیا گیا تھا تاہم میں نے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی آئینی ہے جس پرہونے والا اعتراض بلاجواز ہے ۔ چیف جسٹس کا یہ اقدام 100 فیصد آئینی و قانونی ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نیک نیتی سے یہ کام کر رہے ہیں۔ہزاروں مقدمات زیرالتوا ہیں، التوا کو ختم کرنے کیلئے ایڈہاک ججز کی تقرری کی جارہی ہے۔ جسٹس ریٹائر مقبول باقر نے مزید کہا کہ جسٹس طارق مسعود اور جسٹس (ر) مظہر عالم میاں خیل ایماندار ججز ہیں۔
قبل ازیں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم نے بھی ایڈہاک جج کی ذمہ داری لینے سے معذرت کر لی تھی ۔سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کو لکھے گئے اپنے خط میںان کا کہنا تھاکہ اللہ نے مجھے میری حیثیت سے زیادہ عزت دی۔ ایڈہاک ججز نامزدگی کے بعد سوشل میڈیا پر جو مہم شروع کی گئی اس سے شدید مایوسی ہوئی، موجودہ حالات میں بطور ایڈہاک جج کام کرنے سے معذرت چاہتا ہوں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر