سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کی روک تھام، نیکسٹ جنریشن فائر وال کی تنصیب کیلئے بولیاں طلب

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے سوشل میڈیا پر ریاستی اداروں کے خلاف پروپیگنڈے کی روک تھام کے سلسلے میں نیکسٹ جنریشن فائر والز کی تنصیب کے لیے بولیاں طلب کر لیں ۔ میڈیارپورٹ کے مطابق فیصلے کے تحت انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں پر نیکسٹ جنریشن اور ایپلیکیشن فائر والز نصب کی جائے گی، نیکسٹ جنریشن فائر وال ڈیپ پیکٹ انسپکشن کی صلاحیت کی حامل ہوگی۔حکومتی فیصلے کے تحت نیکسٹ جنریشن فائر وال سے ریئل ٹائم ڈیٹا کی مانیٹرنگ ہوسکے گی، یو آر ایل فلٹرنگ، ایپلیکیشن کنٹرول اور مالویئر پروٹیکشن ہوسکے گی، نیکسٹ جنریشن فائر وال سائبر سیکیورٹی خطرات کے خلاف پیشگی اقدامات کرسکے گی۔فیصلے سے ویب ایپلی کیشن فائر وال ویب اپلیکشنز کے ڈیٹا مانیٹرنگ اور فلٹرنگ کرسکے گی۔پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے ) نے پیپرا کے ای پیڈ سسٹم کے تحت الیکٹرانک بولیاں طلب کی ہیں۔ ترجمان پی ٹی اے کی جانب سے فائر والز کی تنصیب کی بولی سے متعلق جواب دینے سے گریز کیاگیا ۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر