شمالی غزہ میں امدادکی ترسیل میں حائل مشکلات بڑھ گئی ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ (نیشنل ٹائمز) اقوام متحدہ کے امدادی ادارے نے کہا ہے کہ غزہ میں امداد ی کارکنوں کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے،اورشمالی غزہ کے علاقے میں فوجی چوکیوں سے گزرنے سے پہلیاسرائیلی حکام کے ساتھ رابطہ لازمی قرار دے دیا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے امدادی امور (اوچا) نے کہا کہ جنگ زدہ علاقے میں رسائی کی رکاوٹیں، ایندھن کی ناکافی فراہمی، بجلی کی مسلسل بندش ،امن عامہ اور تحفظ کا فقدان معمول کے چیلنجزہیں۔ اوچا نے کہا کہ جولائی کے پہلے 16 دنوں کے دوران، ہمارے کارکنوں نے شمال میں 60 امدادی مشنزکی تیاریاں مکمل کی تھیں،تاہم ان میں سے صرف 24 کو سہولت فراہم کی گئی، 12 کو اسرائیلی حکام نے رسائی دینے سے انکار کیا اور 20 دیگر کو اسرائیلی فوجیوں نے روک دیا۔ باقی چار امدادی مشنز امدادی تنظیموں کی جانب سے لاجسٹک، آپریشنل یا سیکورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کردییگئے۔ امدادی اداروں کیعہدہداروں کا کہنا ہے کہ پابندیوں کی وجہ سے امدادی تنظیموں کو شمال تک باقاعدہ رسائی حاصل نہیں، جہاں لاکھوں لوگوں کو امداد کی ضرورت ہے۔ اس سے کارکنوں کے لیے ایریز ویسٹ کراسنگ کے ذریعے غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل کو بھی ناممکن ہوگیا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ
ایران سے مذاکرات یا جنگ؟ ٹرمپ نے آج قومی سلامتی اجلاس طلب کر لیا
امریکہ کیلئے ایرانی عوام کے حقوق تسلیم کرنے کے سوا کوئی راستہ نہیں: باقر قالیباف
برطانیہ: بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کئی وزیر مستعفی، وزیراعظم پر بھی استعفیٰ کیلئے دباؤ
بنوں پولیس چوکی حملہ: افغان ناظم الامور دفترخارجہ طلب، احتجاجی مراسلہ دیا گیا
امریکی بحریہ کی جوہری میزائلوں سے لیس آبدوز جبرالٹر پہنچ گئی
وزیراعظم کا خوشحال گڑھ پل پر دہشت گردی ناکام بنانے والے شہید لیاقت کو خراجِ تحسین
ایران اور سعودی وزرائے خارجہ کا رابطہ، جنگ ختم کرنے بارے تبادلہ خیال





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر