پاکستان خطے میں دہشتگردوں کے ساتھ مشکل جنگ میں ہے، امریکا اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کر ر ہے ہیں، پینٹاگون

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) ترجمان امریکی فوج میجر جنرل پیٹرک رائیڈر نے حالیہ دہشتگرد حملوں میں پاکستانی فوجیوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں دہشتگردوں کے ساتھ مشکل جنگ میں ہے، امریکا اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کر رہے ہیں ۔میجر جنرل پیٹرک رائیڈرنے ان خیالات کا اظہار پریس کانفرنس کے دوران کیا ۔ ان سے سوال کیا گیا کہ کیا امریکی فوج پاکستان کو جدید ہتھیار فراہم کرنے جا رہی ہے؟ اس پر ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ ہماری دعائیں جان قربان کرنے والے فوجیوں کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، پاکستان خطے میں دہشتگردوں کے ساتھ مشکل جنگ میں ہے، امریکا اور پاکستان دہشتگردی کے خلاف مل کر کام کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک مل کر کام کرنے والے طریقوں پر بات کر رہے ہیں، پاکستان کو جدید امریکی ہتھیار فراہم کرنے پر ابھی اعلان کرنے کو کچھ نہیں، پاکستان کے ساتھ سکیورٹی تعاون کے تعلقات برقرار ہیں۔ترجمان پینٹاگون نے کہا کہ پاکستان کی عسکری ضروریات کے میکانزم پر بات چیت ہو رہی ہے۔پریس کانفرنس میں ان سے سوال کیا گیا کہ کیا آپ کو لگتا ہے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں کوئی بیرونی ملک ملوث ہو سکتا ہے؟اس پر ترجمان نے کہا کہ میں آپ کو وزیر دفاع کے بیان دیکھنے کا کہتا ہوں، امریکی وزیر دفاع نے اس واقعے کی مذمت کی، پرتشدد واقعات کی ہماری جمہوریت میں قطعی طور پر کوئی جگہ نہیں، قاتلانہ حملے کی تحقیقات سے متعلق ایف بی آئی اور سیکرٹ سروس کا الرٹ دیکھیں۔ایک اور سوال پر کہ امریکی میڈیا ایران کے ملوث ہونے کی خبریں چلا رہا ہے، اس پر انہوں نے کہا کہ رپورٹس دیکھی ہیں، محکمہ انصاف یا ڈپارٹمنٹ آف ہوم لینڈ سے رابطہ کریں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش
محسن نقوی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر