وزیر داخلہ محسن نقوی ، چیئرمین سینیٹ، وز یر اعلی علی امین گنڈاپور، بلاول بھٹو ز سمیت اہم شخصیات کی ڈی آئی خان مرکز صحت پر حملے کی مذمت، شہادتوں پر اظہار افسوس

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ،چیئرمین سینیٹ یوسف رضاگیلانی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سمیت اہم شخصیات نے ڈی آئی خان میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعے کی بھرپور مذمت کی اور شہادتوں پر اظہار افسوس کیا ہے۔جاری بیان میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دیہی مرکز صحت پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت کی، وزیر داخلہ نے شہدا کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔محسن نقوی نے کہا کہ شہید سکیورٹی جوانوں نے جان دے کر 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا، مرکز صحت پر حملہ سفاکیت کی انتہا ہے، معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے والے درندے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔انہوں نے کہا کہ درندگی کا مظاہرہ کرنے والے دہشت گردوں کا ہر جگہ پیچھا کریں گے، شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہر طبقے نے لازوال قربانیاں دی ہیں جنہیں رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے رورل ہیلتھ سینٹر پر حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز سمیت 5 معصوم شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ معصوم بہنوں اور بھائیوں کے ہر خون کے قطرے کا حساب لیں گے، سفاک و بزدل دہشت گردوں نے خواتین ہیلتھ ورکرز اور بچوں کو بھی نہ بخشا، سکیورٹی فورسز نے بروقت جوابی کارروائی کو یقینی بنایا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ جوابی کارروائی میں شہید ہونے والے نائب صوبیدار محمد فاروق اور سپاہی جاوید اقبال کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں، خواتین اور بچوں کے قاتلوں اور ان ان کے سرپرستوں کا بھی سر قلم کر کے دم لیں گے۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دیہی مرکز صحت پر ہونے والے دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں متعدد افراد خواتین اور بچوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے اہلخانہ سے دلی تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین سینیٹ نے زخمی ہونے والے خواتین، بچوں اور سیکیورٹی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیاں دیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان کا امن تباہ کرنے میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عوام نے لازوال قربانیوں دی ہیں جو رائیگااں نہیں جائیں گی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور قائد حزب اختلاف سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز نے بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں دیہی مرکز صحت پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔انہوں نے دہشتگردوں کے حملے کے نتیجے میں بے گناہوں کی شہادت پر ان کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈاپور ہیلتھ سینٹر میں خواتین عملے سمیت 5 شہریوں اور فائرنگ کے تبادلے میں دو سکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر اظہار افسوس کیا، وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے شہدا کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا، شہدا کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔علی امین گنڈا پور نے کہا کہ صوبائی حکومت شہدا کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، رورل ہیلتھ سنٹر پر حملہ انتہائی قابل مذمت اقدام ہے، معصوم شہریوں کو نشانہ بنانا بزدلانہ کاروائی ہے، اس طرح کے واقعات میں ملوث عناصر انسان کہلانے کے لائق نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر